ماں کا مزاج


میری ماں کا مزاج مت پوچھو
صرف باتوں سے مان جاتی ہے

ماں کا مزاج

سَر اُٹھاؤں تو جان جاتی ہے ..
اور جھُکا لوں تو شان جاتی ہے ..

خامشی بھی مجھے قبول نہیں ..
کچھ کہوں تو زبان جاتی ہے ..

نقد لینے کوئی نہیں آتا ..
قرض دوں تو دکان جاتی ہے ..

میرے ٹوٹے پروں پہ مت جانا ..
آسماں تک اُڑان جاتی ہے ..

بد دُعا تم کسی کی مت لینا ..
یہ سوئے آسمان جاتی ہے ..

موت اپنا خراج لینے کو ..
روح کے درمیان جاتی ہے ..

اک تری شکل دیکھ لینے سے ..
پورے دن کی تھکان جاتی ہے ..

میری ماں کا مزاج مت پوچھو ..
صرف باتوں سے مان جاتی ہے

ماں اللہ کی طرف سے ہمارے لیئے بیش قیمت تحفہ ہیں- جو ہمیں زندگی جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں، ہماری خوشی میں ہی ان کی خوشی ہوتی ہے- اگر ہم سے کوئی غلطی ہو جائے تو صرف ماں وہ ہستی ہے جو ناراض نہیں ہوتی، مان جاتی ہے اور معاف کر دیتی ہے

Meri Maa Ka Mizaaj Mat Pocho
Siraf Baaton Say Maan Jati Hai


اپنا تبصرہ بھیجیں