تنہائی بہتر ہے جھوٹے لوگوں سے


تنہائی بہتر ہے
جھوٹے لوگوں سے

تنہائی بہتر

آدمی وہی راستہ اختیا ر کرتا ہے جو اس کے دوست کا ہو تا ہے ۔زندگی میں بہت سارے لوگ آتے اور جاتے ہیں ۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زندگی بھر رشتہ قائم رکھتے ہیں۔ ان سے ایک خاص رشتہ ایک خاص تعلق ہوتا ہےجسے دوستی کانام دیا جاتا ہے۔انسان کے لیے سچے دوستوں کی ضرورت اس کی دوسری ضروریات اور اس کے اپنے عز یز و اقارب سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہے۔انسان کو زندگی کے ہر ایک موڑ پرسچے اور مخلص دوست کی ضرورت پڑتی ہے۔

کبھی کبھار تو دوستوں اور رشتہ داروں میں فرق ہی محسوس نہیں ہوتا۔ اگرچہ رشتہ داروں سے خون کا تعلق ہوتا ہے لیکن دوست سے بھی تو دل کا رشتہ ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اچھا دوست ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا۔

اس لیے ہمیں سچے اور مخلص دوست کی سنگت اختیا ر کرنی چاہئے جھوٹے لوگوں اور بے مقصد باتوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ جھوٹے دوست سے خیر نہیں ہوتی اگر ہم جھوٹے لوگوں کو منا فق لوگ کہیں تو غلط نہ ہوگا اور جو لوگ جھوٹ بولتے ہیں ان میں اور بھی بہت سی برائیاں پائی جاتی ہیں

بے مقصد محفل سے بہتر تنہائی
بے مطلب باتوں سے اچھی خاموشی

Tanhai Behtr Hay
Jhootay Logon Say


اپنا تبصرہ بھیجیں