کانٹوں پہ ساتھ چلنے والے لوگ


میرے خدا مجھے لاکھوں میں چھانٹ کر دے دے
وہ چند لوگ جو کانٹوں پہ ساتھ چلتے ھوں __!!!!

کانٹوں پہ ساتھ چلنے والے لوگ

با وفا لوگ زندگی کا بہت قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں – زندگی میں بہت کم لوگ ایسے ملتے ہیں جو ہمیں اور ہماری مجبوریوں کو سمجھ پاتے ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ لوگ جو ہمارے بولے بغیرہی ہمیں اندر تک سمجھ جا تے ہیں اور ہمارے مسئلوں کو اپنے مسئلے سمجھتے ہیں ، مشکل حالات میں کبھی ساتھ چھوڑ کر نہیں جاتے- وہ ہمیشہ ثابت قدم رہتے ہیں- ان کے اعمال اور کردار ہمیشہ اعلیٰ رہتے ہیں وہ مفاد پرستی میں نہیں رہتے اور ایسے لوگوں کی قربتوں سے ہمارے اپنے خیالات اور اچھے اعمال ہمیں مضبوط تر بناتے ہیں- کیونکہ وہ ایمان والے لوگ ہوتے ہیں- اور ایمانداری کے راستے پہ ہوتے ہیں
ایسے لوگ نہ صرف اس دنیا میں زندگی گزارنے کے لیے بہترین بلکہ آخرت کے لیے بھی ہیں۔

سب سے پہلی شرط جو ایک اچھے دوست کے لئے بیان کی گئی ہے وہ اس کا ایمان اور تقوا ہے۔ایک سچا, پر اعتماد,اور بھروسہ مند دوست زندگی کے ہر آسان اور مشکلات وقت اور موڑ پہ کام آتا ہے اپنے اچھے تجربات اور مشورہ کے ذریعہ ہر مشکل کام کو کامیاب بنانے میں مدد کرتا ہے وقت پڑنے پر مالی و بدنی مدد بھی کرتا ہے ایک دوست انسان کی شخصی پہچان بھی بنتا ہے اس لیئے دوست کو ہمیشہ پرکھ کر اور آزما کر بنانا چاہئے اس لئے کہ دوست کے اچھے اور برے اثرات بہت جلد انسانی زندگی پہ اثر انداز ہوتے ہیں, ایک اچھے دوست کی صحبت, اسکے اعلیٰ اخلاق و کردار, مثبت سوچ, فکری و علمی صلاحیت اور تربیت ہمیشہ آپ کی زندگی کو نئ پہچان اور اوڑان دیتی ہے اور برے دوست , اور انکی گندی ذہنیت, غلط و مضر عادات و اطوار, منفی سوچ آپ کی زندگی کو بے رونق, تاریک, اور بے مقصد بنادیتی ہے-

ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنے اندر دوستی کے اچھے اوصاف پیداکریں اورحقیقی, صالح, نیک, سچی, پاک دوستی قائم کریں اور اسلامی تعلیمات کی حدود کے مطابق چلیں- اللہ سے دعا ہے کہ ہماری زندگیوں میں ہمیشہ اچھے لوگ اور باکردار دوست آئیں-

Meray Khuda Mujhy Lakhon Mein Chaant Kr Dy Day
Woh Chand Log Jo Kaanto Pe Sath Chltay Hon


اپنا تبصرہ بھیجیں