اللہ الصمد


اللہ الصمد

اللہ الصمد

الصمد اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (الاخلاص:2)
الصمد: وہ ہوتا ہے۔ جو نہ کسی کی اولاد ہو اور نہ جس کی کوئی اولاد ہو- جو کسی کا محتاج نہ ہو اور ہر چیز اس کی محتاج ہو،عظمت والے سردار کو کہتے ہیں جو اپنے علم، حکمت و حلم، قدرت، عزت اور سب صفات میں با کمال ہو۔ تمام مخلوقات جس کی محتاج ہوں۔ اور کائنات میں بسنے والی تمام اشیاء اپنے تمام معاملات میں اس کی کلی محتاج ہوں۔ مصائب و آفات میں اسی کو پکارتی ہوں۔ اور جب غم و اندوہ کی کرب ناکیاں ان کو گھیر لیں تو وہی ان کا مقصود و مطلوب ہوتا ہے۔ اور جب حزن و ملال کے گھٹا ٹوپ اندھیرے ان پر چھا جاتے ہیں تو اللہ ہی سے وہ فریاد کرتے ہیں کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ وہی ان کا حاجت روا اور مشکل کشا ہے اور وہی ان کی پریشانیاں اور کرب والم کھول سکتا ہے۔ کیونکہ اس کا علم، کامل و اکمل ہے اور اس کی رحمت واسع ہے۔ اس کی شفقت، مخلوق کے ساتھ محبت، لطافت اور رحم و کرم بیکراں و لامحدود ہے۔ نیز اس کی قدرت و سلطنت عظیم ترین ہے۔
چنانچہ اللہ رب العزت جو کہ ’’الصمد‘‘ ہے، نے دین اسلام نازل فرمایا ہے، اس کی بنیاد ’’توحید‘‘ پر ہے خصوصاً ’’توحید اُلوہیت‘‘ پر۔ جیسے:
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللہَ وَاجْتَـنِبُوا الطَّاغُوْتَ۝۰ۚ (سورة النحل:36)
اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ اللہ ہی کی عبادت کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب کرو۔

AllahuSamad


اپنا تبصرہ بھیجیں