گولڈن ٹِپ فار ہیپی میرڈ لائف


ہنسی خوشی رہنے کے لئے ضروری ہے
کبھی خاوند بیوی سے مافی مانگ لے اور
کبھی بیوی کو چاہئیے کے خاوند کو معاف کر دے

[ڈاکٹر یونس بٹ]

گولڈن ٹِپ فار ہیپی میرڈ لائف

ہنسی مذاق اپنی جگہ لیکن اسی بارے میں کچھ کام کی بات بھی سیکھنی چاہیے

عام طور پہ ہمارے معاشرے میں میاں بیوی کے بارے میں دو قسم کے مسائل پائے جاتے ہیں- ایک طرح کے وہ جن میں بیوی اپنے خاوند پہ مسلط ہوتی ہے اپنا حکم اور مرضی چلاتی ہے- اوردوسری قسم کے وہ جن کا خاوند اپنی بیوی پہ مسلط ہتا ہے یعنی جو مرد کی مرضی ہو گی وہی اسکی ہو گی- یہ دونوں رویےٌ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں- اسلام نے عورت کو گھر کی ملکہ کا درجہ دیا ہےاور مردوں کو عورتوں پہ ایک درجہ زیادہ عطا فرما یا ہے-

کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے میاں بیوی میں باہمی محبت و الفت اور ذہنی ہم آہنگی کا ہونا اشد ضروری ہے ذہنی ہم آہنگی ایک دوسرے کی بات سمجھنے میں معاونت و آسانی پیدا کرتی ہے دوسری چیز الفت و محبت ہے جہاں محبت ہوتی ہے وہاں ایک دوسرے کے لئے احترام بھی خود بخود پیدا ہو جایا کرتا ہے- مسلمانوں کے لیے قرآن پاک میں میاں بیوی کے بارے میں جو تصور پیش کیا گیاہے وہ کسی اور مذہب نے نہیں کیا- قرآن پاک میں ارشاد باری ہےوہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔قرب کا اس سے بہتر تصورکوئی اور معاشرہ پیش نہیں کر سکا۔حدیث پاک (مفہوم)ہے تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے لئے بہتر ہو۔ارشاد نبی ﷺ ہے (مفہوم) دنیا ساری کی ساری نفع کی چیز ہے اور دنیا میں سب سے بہترین صالح عورت ہے ۔حدیث پاک میں ہے ۔جو مرد اپنے اہل خانہ کے لئے کوئی چیز خریدتا ہے اور لاکر اپنے گھر کے اندر رکھتا ہے تو اللہ تعالی اس قدر خوش ہوتا ہے اس کے ستر سال کے گناہ معاف فرما دیتا ہے ۔

مرد چونکہ گھر کا سربراہ ہو تا ہے اس لئے اس کا تحمل مزاج ہونا ضروری ہے اور عورت کا زبان پر کنٹرول ہونا ضروری ہے اچھی بیوی کی یہ خصوصیا ت ہے کہ وہ بات کرنے کے لئے موقع ڈھونڈتی ہے ،جھگڑا نہیں کرتی – اگر بیوی سے کوئی غلطی ہو جائے تو اسے شوہر سے معافی مانگ لینی چاہئے اور اگر شوہر سے کوئی غلطی ہوجائے تو وہ بیوی سے معذرت کر لے ۔ اس رشتہ میں جب ضد اور انا آتی ہے تو نتیجہ طلاق تک پہنچتا ہے- اپنی غلطی کا اعتراف نہ کرنے اور معافی نہ مانگنے سے ہی گھر برباد ہوتے ہیں-

شادی ایک ایسا بندھن ہے جو انسان کو ذہنی پختگی اورپاکیزہ زندگی گزارنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ انسانی زندگی کی تکمیل اپنے جیون ساتھی سے مل کر ہی ہوتی ہے۔ میاں بیوی کا رشتہ برکتوں والا ہوتا ہے۔ ان کا آپس میں خوش اسلوبی کا تعلق بھی رضائے الہی کا سبب ہوتا ہے۔

Hansi Khushi Mill Jull Kar Rehnay Kay Liay Zruri Hai
Kabhi Khawand Bivi Say Maafi Mang Lay Aur
Kabhi Bivi Ko Chahiey Keh Khawand Ko Maaf Kar Day


اپنا تبصرہ بھیجیں