یا اللہ تیرا شکر ہے


ہر وقت اللہ کا شکر کرو کہ ہم لاکھوں کروڑوں سے بہتر ہیں

یا اللہ تیرا شکر ہے
یا اللہ تیرا احسان ہے

رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا مومن آدمی کا بھی عجیب حال ہے کہ اس کے ہر حال میں خیر ہی خیر ہے اور یہ بات کسی کو حاصل نہیں سوائے اس مومن آدمی کے کہ اگر اسے کوئی تکلیف بھی پہنچی تو اسے نے شکر کیا تو اس کے لئے اس میں بھی ثواب ہے اور اگر اسے کوئی نقصان پہنچا اور اس نے صبر کیا تو اس کے لئے اس میں بھی ثواب ہے ۔( صحیح مسلم)

شکر کی تعریف:
شکر کے لغوی معنی نعمت دینے والے کی نعمت کا اقرارِ کرنا اورکسی کی عنایت یا نوازش کے سلسلے میں اس کا احسان ماننے کے ہیں۔اصطلاحی طور پر اﷲ کے شکر سے مراد اﷲ کی بے پایاں رحمت، شفقت، ربوبیت، رزاقی اور دیگر احسانات کے بدلے میں دل سے اٹھنے والی کیفیت و جذبے کا نام ہے ۔انسان جب شعور کی نگاہ سے انفس و آفاق کا جائزہ لیتا ہے تو اسے اپنا وجود، اپنی زندگی اور اس کا ارتقا ء ایک معجزہ نظر آتا ہے ۔وہ اپنے اندر بھوک ،پیاس ، تھکاوٹ اور جنس کا تقاضا پاتا ہے تو خارج میں اسے ان تقاضوں کے لئے غذا، پانی، نیند اور جوڑے کی شکل میں اسباب کو دستیاب دیکھتا ہے ۔وہ دیکھتا ہے کہ ساری کائنات اسکی خدمت میں لگی ہوئی ہے تاکہ اسکی زندگی کو ممکن اور مستحکم بنا سکے ۔ چنانچہ وہ ان اسباب کے فراہم کرنے والے خدا کے احسانوں کو پہچانتا اور دل سے اس کا شکر ادا کرتا ہے ۔ یہی ابتدائی مفہوم ہے اﷲ کے شکر کا۔ پھر جوں جوں یہ معرفت ارتقاء پذیر ہوتی ہے تو اس تشکر کی گہرائی اور صورتوں میں ارتقاء ہوتا چلا جاتا ہے ۔

انفرادی نعمتوں پر شکر کی وجوہات:
اجتماعی شکر کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر شکر کرنے کی بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں کیونکہ اﷲ تعالیٰ ہر بندے کے ساتھ انفرادی معاملہ کرتے اور خاص طور پر اسے اپنی نعمتوں سے نوازتے ہیں تاکہ اسے شکر کے امتحان میں ڈال کر آزمائیں۔انفرادی طور پر شکر کرنے کے درج ذیل مواقع یا وجوہات ہوسکتی ہیں:

٭…… مال اور جائدا د میں فراوانی پر شکر ۔ یعنی کیش ، بنک بیلنس، مکان، جائداد ، مویشی اور جائداد کی دیگر صورتوں میں فراوانی پر اﷲ کا شکر ادا کرنا۔
٭……اولاد میں کثرت یا حسب توقع اولاد کے حصول میں کامیابی پر اﷲ کا شکر گذار ہونا۔
٭……بہتر اور اعلی ٰمیعار زندگی پر تشکر ۔ یعنی ایسی زندگی جس میں مادی و روحانی دونوں پہلوؤں سے سکون حاصل ہو۔
٭……صحت کی بہتری پر تشکر ۔ صحت میں تمام اعضاء کی سلامتی، بیماری سے حفاظت، یا بیماری سے صحتیابی، کسی بھی جسمانی معذوری سے مبراء ہونا وغیرہ شامل ہیں۔
٭…… ماں باپ کا سایہ سر پر موجود ہونے پر اﷲ کا شکر گذار ہونا۔
٭…… تعلیم میں اضافے پر شکر گذار ہونا۔
٭…… غیر معمولی ظاہری حسن پر تشکر کرنا۔
٭…… اچھے حافظہ اور عقل پر شکر گذار ہونا۔
٭…… شہرت اور عزت حاصل ہو نے پر تشکر کرنا۔
٭…… کسی مصیبت یا بیماری سے نجات پانے پر شکر گذار ہونا۔
٭……کسی گناہ سے بچنے پر یا نیکی کرنے پر شکر کا اظہار کرنا۔
٭…… نعمت کا کسی اور صورت میں ملنے پر شکر کرنا۔

Her Waqt Allah Ka Shukr Ada Kro k Hum Lakhon Kroro Say Behtr Hen
Ya Allah Tera Shukr Hay
Ya Allah Tera Ehsaan Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں