جس کا کفیل اللہ ہو،
وہ کسی کا محتاج نہیں رہتا
مطلب جس نے اللہ تعالیٰ پہ بھروسہ کرنا سیکھ لیا وہ کسی کا محتاج نہیں رہے گا کیونکہ رزق کی کشادگی اور تنگی اللہ کی رضا یا عدم کی مظہر نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق اللہ کی حکمت و مشیت سے ہے۔ اس لئے وہ مال اس کو بھی دیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے اور اس کو بھی جس کو ناپسند کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے غنی کرتا ہے، جس کو چاہتا ہے فقیر رکھتا ہے اس لیے بھروسہ صرف اللہ کی ذات پہ ہی ہونا چاہیے۔
فرمان باری تعالیٰ ہے :۔ (ترجمہ)
’’ ایمان والوں کو صرف اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔‘‘ (التغابن 64 : آیت 13)
’’اور جو شخص اللہ(کے عذاب) سے ڈرے ، اللہ اس کے لئے(ہر مشکل سے) نکلنے کا راستہ بنادیتا ہے اور اُسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتاہے ، وہ اس کیلئے کافی ہوجاتاہے (اس کے ہر کام کے لئے)۔‘‘ (الطلاق 65 : آیات 2تا 3)
رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’ اگر تم اللہ تعالیٰ پر صحیح بھروسہ کرو تو اللہ تعالیٰ تمہیں ایسا رزق دیں گے جیسا کہ وہ پرندوں کو رزق دیتے ہیں کہ وہ صبح سویرے بھوکے جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر لوٹتے ہیں۔ ‘‘(ترمذی)