بہترین صبح جو اللہ کے ذکر سے شروع ہو


بہترین صبح وہ ہے
جو اللہ کے ذکر سے شروع کی جائے

اللهُ اَکبّر

بہترین صبح کا آغاز اللہ کے ذکر یعنی نمازِ فجر سے کرنا چاہیے مسلمانوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں نمازِ فجر کی بڑی اہمیت ہے۔
نبیﷺنے فرمایا:’’جو جماعت کے ساتھ نمازِفجر ادا کرتا ہے،تو گویا اس نے تمام رات عبادت کی ۔‘‘مسلم

’’وہ اللہ کی حفاظت میں ہے جو نمازِ فجر ادا کرتاہے، لہٰذا اپنےآپ کو اس حال میں نہ ڈالو جہاں اللہ تم سے تمہاری لاپروائی کا جواب طلب کرے۔‘‘ (الطبرانی)

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’ فجر کی دو رکعتیں دنیا و مافیہا سے بہتر ہیں ۔‘‘ ( مسلم ، ترمذی )

نمازِ فجر ادا کرنے کے لیے اللہ سے دعا کریں تاکہ صبح بیدار ہوکر نماز ِفجر باجماعت ادا کریں۔دعا تمام معاملات میں قوت اور کامیابی کا ایک عظیم ذریعہ ہے

Behtreen Subh Wo Hay
JO Allah Kay Zikr Say Shuru Ki Jaye


اپنا تبصرہ بھیجیں