گُناہ سارے کبیر ہوتے ہیں


رحمتِ یزداں کا ظرف ہے ورنہ
گُناہ سارے کبیر ہوتے ہیں۔۔۔
سید علی قائم نقوی

رحمتِ یزداں

بَابٌ فِي اَنَّ رَحْمَةَ اﷲِ تَعَالَی غَالِبَةٌ عَلَی غَضَبِهِ
بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے-

’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو عرش کے اوپر اپنے پاس لکھ کر رکھ لیا: بے شک میری رحمت میرے غضب سے بڑھ گئی ہے۔‘‘ اسے امام بخاری اور نسائی نے روایت کیا ہے۔

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر مسلمان کو معلوم ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کے پاس کس قدر سزا ہے تو کوئی بھی اُس کی جنت کی اُمید نہ رکھتا۔ اگر کافر کو معلوم ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کے پاس کس قدر رحمت ہے تو کوئی (کافر) بھی اُس کی جنت سے نا اُمید نہ ہوتا۔‘‘

اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم صفت رحیم ہےجو مومن و کافر دونوں کو وسیع ہے – یہ الگ بات ہے کہ اس کے حاصل کرنے کے طریقے میں لوگ شرک کرتے ہیں البتہ اللہ کی خصوصی رحمت وہ اللہ کےمومن بندوں کو حاصل ہوتی ہے-

قرآن مجید میں اللہ کی جس صفت کا کثرت سے ذکر آیا ہے وہ غفور الرحیم ہے اور تقریبا دونوں صفتیں ایک ساتھ استعمال ہوئی ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نےفرمایا :﴿وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا ﴾(الاحزاب :۴۳) اللہ مومنوں کے ساتھ بڑا مہربان ہے ۔اور﴿إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ﴾(یوسف: ۹۸)بیشک وہ بڑا بخشنے اوررحم کرنے والا ہے۔

ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت معافی مانگتے رہنا چاہیے کیونکہ انسان تو ہے ہی گناہوں کا پتلا- چھوٹے چھوٹے گناہ مل کر گناہ کبیرہ بن جاتے ہیں- اس لیے گناہوں پہ ڈٹ جانے کی بجائے اصلاح پہ توجہ دینی چاہیے- شیطان غربت سے ڈراتا اور فحشاء کا حکم دیتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے بخشش اور فضل کا وعدہ کرتا ہے۔ بے شمار جگہ پر اللہ تعالیٰ نے ہمیں مختلف حوالوں سے شیطان سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے کہ وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُدْخِلُ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ وَلَا يُجِيرُهُ مِنَ النَّارِ وَلَا أَنا إِلا برحمةِ الله» . رَوَاهُ مُسلم-2372 -[9]
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تم میں سے کسی کو اس کا عمل نہ تو جنت میں پہنچا سکے گا نہ آگ سے بچا سکے گا اور نہ مجھے مگر اﷲ کی رحمت سے ۱؎(مسلم)

Rehmt E Yazdan Ka Zarf Hay Wrna
Gunnah Saray Kabeer Hotay
Sayed Ali Qaim Naqwi


اپنا تبصرہ بھیجیں