انسان بھی ڈستا ہے زہر ڈال کے لفظوں میں


انسان بھی ڈستا ہے
زہر ڈال کے لفظوں میں

لفظوں میں زہر

انسان بھی ڈستا ہے زہر ڈال کے لفظوں میں- لفظ ہماری زندگیوں پہ بہت گہرے اثرات رکھتے ہیں- ہر لفظ اپنے آپ میں کئی مطلب رکھتا ہے- کچھ لوگوں کے پاس الفاظ کاخزانہ ہوتا ہے ۔وہ جس طرح چاہیں ،جب چاہیں الفاظ استعمال کر سکتے ہیں ۔اسکے برعکس کچھ لوگوں کے پاس الفاظ تو موجود ہوتے ہیں پر انکے استعمال سے ناواقف ہوتے ہیں ۔ کچھ الفاظ زہر رکھتے ہیں اپنے اندر ۔کسی کو لڑ جائیں تو زہر رگوں تک اترتا ہے اور اندر ہی اندر توڑ کر انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں- ہم اپنی زندگی میں نہ جانے کتنی نفرتیں پالتے ہیں۔ محبت بکھیرنے کی بجائے ، فاصلے بکھیرتے ہیں۔ نفرت نے سوچ کو محدود کر دیا ہے-

رسول اﷲ نے فرمایا ہے کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ بھائیوں کو تو ایک دوسرے کا خیرخواہ ہونا چاہیے۔ہم میں سے کتنے ایسے ہونگے کہ برائی میں مبتلا شخص کیلیئے پریشان ہوں اسکے لیے دل سے دعا کریں،اسے اچھی نصیحت کریں، اسکاپردہ رکھیں، اﷲ کے بندے کو دوزخ سے بچانے کی کوشش کریں۔آدمی کے لیے یہی شر بہت ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے (الحدیث)

سورہ حجرات میں اﷲ فرماتا ہے،
اے لوگوں جو ایمان لائے ہو نہ مرددوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں ہوسکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہو ں نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔آپسمیں ایک دوسرے پر طعن نہ کرو- نہ ایک دوسرے کوبرے القاب سے یاد کرو- اے لوگوں جوایمان لائے ہوبہت گمان کرنے سے پرہیز کرو- تجسس نہ کرو – اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے۔

Insan Bhi Dasta Hay
Zehr Daal Kay Lafzon Mein


اپنا تبصرہ بھیجیں