صبر کی اہمیت


إِنَّ اللّہ مَعَ الصَّابِرِينَ
بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

قرآن کریم میں تقریباً ایک سو تین آیات میں صبر و اہل صبر کی اہمیت، فضیلت اور مقام و مرتبہ، اور صبر کی ترغیب و تاکید اور فوائد و نتائج و ثمرات کا ذکر وضاحت سے آیا ہے، اسی طرح صبر کی اہمیت و افضلیت کے تعلق سے بے شمار احادیث موجود ہیں جن سے صبر کے افضل و اعلیٰ ہونے کا اندازہ کیاجاسکتا ہے،

صبر کا مفہوم یہ ہے کہ نفسانی خواہشات کو عقل پر غالب نہ آنے دیا جائے اور شرعی حدود سے تجاوز نہ کیا جائے۔ صبر کے عمل میں ارادے کی مضبوطی اور عزم کی پختگی ضروری ہے۔ بے کسی، مجبوری اور لاچاری کی حالت میں کچھ نہ کرسکنا اور روکر کسی تکلیف و مصیبت کو برداشت کرلینا ہرگز صبر نہیں ہے بلکہ صبر کا تانا بانا استقلال و ثابت قدمی سے قائم رہتا ہے۔ اس وصف کو قائم رکھنا ہی صبر ہے۔ مسلمان کی پوری زندگی صبر و شکر سے عبارت ہے۔ دین اسلام کی ہر بات صبر و شکر کے دائرے میں آجاتی ہے۔

قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے صبر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے :

أُوْلَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُم مَّرَّتَيْنِ بِمَا صَبَرُوا وَيَدْرَؤُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَO
’’یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دوبار دیا جائے گا اس وجہ سے کہ انہوں نے صبر کیا اور وہ برائی کو بھلائی کے ذریعے دفع کرتے ہیں اور اس عطا میں سے جو ہم نے انہیں بخشی خرچ کرتے ہیں۔‘‘

InnAllaha Ma’ As’sabireen
Beshak Allah Sabar Kernay Walon Kay Sath Hai


اپنا تبصرہ بھیجیں