کامیابی حاصل کرنے کا راز


کامیابی حاصل کرنے کے لیے
آپ کو اکیلے ہی آگے بڑھناپڑتاہے

لوگ آپ کے ساتھ تب آتے ہیں
جب آپ کامیاب ہو جاتے ہیں

کامیابی حاصل کرنے کا راز

کسی بھی دوسرے فن یا مہارت کی طرح کامیابی حاصل کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے اور ان تمام فنون اور مہارتوں کا دارومدار مکمل طور پر کامیابی اور جیت پر ہے۔ یعنی کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے بہتر طور پر منصوبہ بندی کرنا اور اس مقصد کو مقررہ وقت پر حاصل کرنا کامیابی کہلاتا ہے۔

ہر انسان کامیاب ہونے کیلئے مسلسل ذہنی و جسمانی تگ و دو میں رہتا ہے مگر بعض منصوبہ بندی نہ ہونے کیوجہ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پاتے اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کامیابی انسان کی سرشت میں پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر انسان کامیاب ہونے کی خواہش دل میں رکھتا ہے۔ ابراہم لنکن نے کہا تھا کہ

’’ بہترین مستقبل کی تشکیل کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے خود تخلیق کیا جائے‘‘۔

اپنے آپ اور اپنی صلاحیتوں پر ہمیشہ اعتماد رکھیں اور خود اعتمادی کا دامن نہ چھوڑیں اور مقاصد کی تکمیل کیلئے استقامت سے محنت جاری رکھیں۔ اپنے مقاصد اور ٹارگٹ مختصر دورانیے پر ترتیب دیں تاکہ نتائج سے مایوسی نہ ہو۔

اگر کسی بھی شعبہ یا مضمون میں آپکی مہارت یا گرفت نہیں بھی ہے تو یہ کوئی ضروری نہیں، صرف اور صرف محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ لگن اور محنت ہر انسان کے اختیار میں ہے۔ اسلیے اپنی محنت کو مناسب سمت میں استعمال کر کے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے آپ سے محبت کرے۔ کامیابی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ انسان کے اندر عاجزی ہو۔ جب تک آدمی خود کو عاجز نہیں سمجھتا اس کے اندر دوسروں سے خوش اخلاقی سے برتاؤ کا جذبہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔ ایسا آدمی خود کو سب سے برتر سمجھتا ہے اور یہ بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ

کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپکہ اکیلے ہی آگے بڑھنا پڑھتا ہے لوگ آپ کے ساتھ تب آتے ہیں جب آپ کامیاب ہوجاتے ہیں

Kamyabi Hasil Krnay Kay Liye
Apko Akele Hi Agay Brhna Prhta Hay
Log Ap Kay Sath Tab Atay Hen
Jab Aap Kamyab Ho Jatay Hen


اپنا تبصرہ بھیجیں