اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے (ال عمران ١٨٥) ”
آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے انسانی حرص کو لگام دیتے ہوئے فرمایا :
”انسان ہمیشہ یہ کہتا رہتا ہے کہ یہ میرا مال ہے اور یہ میرا مال ہے ، حالانکہ سوائے تین چیزوں کے کوئی اس کا مال نہیں ہے
1) جو کچھ کھا کر ختم کردیا ۔( وہ اس کا ہے ، کیونکہ اس کھانے کے مزے اس نے اس دنیا میں لیے )
2) جو کچھ پہن کر پرانا کردیا ۔( وہ اس کا ہے ، کیونکہ اس لباس سے اس نے اس دنیا میں زیب وزینت اختیار کی)
3)اور جو کچھ (اچھا یا برا )عمل کرکے توشہ آخرت تیار کرلیا ( وہ اس کا ہے ، کیونکہ اس کی جزا یا سزا اس کو آخرت میں ملے گی )
اس کے سوا جو کچھ ہے وہ ( وارثوں کو )جانے والا ، اور لوگوں کے لیے چھوڑ کر مرنے والا ہے ۔“
( متفق علیہ )