بچپن کا وقت


بچپن میں گھڑی کسی کسی کے پاس
اور وقت سب کے پاس ہوا کرتا تھا

بچپن کا وقت

ہم کہتے ہیں اب وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے لیکن ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم اپنا وقت سوشل میڈیا پہ کتنا صرف کر رہے ہیں اب جسے دیکھئے وقت کی کمی کا رونا روتا نظر آتا ہے آپس کا ملنا جلنا میل ملاپ کم سے کم ہوتا چلا جا رہا ہے جب آپ اپنی ذات میں مگن ہو جائیں، تن تنہا مصروف رہا جا سکے تو پھر دوستوں، رشتہ داروں، پڑوسیوں کی ضرورت کم ہی محسوس ہوتی ہے۔

اب والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ بچہ باہر گلی میں نہ کھیلے اسے گھر میں ہی مصروف رکھا جائے گلی میں کھیلنے سے بچوں کی عادتیں بگڑتی ہیں باہر کا ماحول اچھا نہیں ہے۔ ہم دانشور تو نہیں ہیں شاید وہ ٹھیک کہتے ہوں لیکن گلی محلے میں کھیل کود کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں