ملک میں امن خوشحالی


میں اپنے رب سے اس بات کا ہوں سوالی
ہو قائم میرے ملک میں امن خوشحالی

ملک میں امن خوشحالی

آئیے، سوچیں، اور اپنی سوچ کو مثبت رُخ دیں

اور عمل کریں

اور مل کر خدا سے دعا مانگیں عاجزی کے ساتھ

خدایا۔۔۔تُو ہمیں اپنے دشمن کی پہچان عطا کر۔۔۔ آج بھی ۔۔۔ آئندہ بھی۔۔۔

ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرما اور ہمیں اس کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی فروغی سوچوں سے نکلنے کا شعور عطا فرما

اتحاد کے معانی و مفہوم کو ہمارے لئے پہلے سے کہیں واضح تر اور روشن تر کردے اور متحد رہنے کی قوت سے دے

اے اللہ ہمیں اپنوں کی نادانیوں اور غیروں کی سازشوں سے محفوظ فرما

اے اللہ ہماری جن خطاؤں کی وجہ سے تو ہم سے روٹھا ہوا ہے انہیں محض اپنی کرم سے معاف فرما

اے کریم مولٰی اپنے دین کی سربلندی کیلیے کوشش کرنے والوں کو کامیاب فرما اور ہمیں بھی ان میں شامل فرما

جو تیرے دین کے خلاف شازشیں کررہے ہیں انہیں ناکام فرما اور ہمیں ان میں شامل نہ فرمانا

اے رحیم آقا امت مسلمہ کے حال پر رحم فرما انہیں اتحاد و اتفاق نصیب فرما ان میں دائمی الفتیں اور محبتیں پیدا فرما

ہماری لغزشوں سے درگذر کر کے ہمیں آپس میں اُلجھنے سے بچا لے

ہمیں عمل کی قوت دے

ہمیں مثبت سوچ دے

ہمیں منفی سوچ سے بچا

جس آزادی کو حاصل کرنے میں ہمارے بزرگوں نے اپنا سب کچھ لُٹا دیا تھا ہمیں توفیق دے کہ ہم اس آزادی کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرسکیں

فرقہ واریت اور گروہی تعصب دیمک ہے ہمیں اس سے کھوکھلا نہیں ہونا

مجھے نہیں معلوم اگر آزادی سے بڑی کوئی نعمت ہے یہ آزادی جس ایک نام کی سلامتی میں مضمر ہے اس کا نام ہمارے لئے پاکستان ہے اس نام کا جھنڈا لہرائے رکھنا ہے اگر یہ لہراتا رہے گا تو ہم آزاد رہیں گے

Mein Apnay Rabb Say Is Bat Ka Hun Swaali
Ho Qaim Meray Mulk Mein Amn Aur Khush,hali


ملک میں امن خوشحالی” ایک تبصرہ

Leave a Reply to منعم بھٹی Cancel reply