ہم لے کے نہیں کچھ ساتھ چلے


ہرچیزتمہاری لوٹا دی، ہم لے کے نہیں کچھ ساتھ چلے
پھر دوش نہ دنیا اے لوگو! ہم دیکھ لو خالی ہاتھ چلے

خالی ہاتھ چلے

لو اپنا جہاں دنیا والو ہم اس دنیا کو چھوڑ چلے

جو رشتے ناطے جوڑے تھے وہ رشتے ناطے توڑ چلے

کچھ سُکھ کے سپنے دیکھ چلے کچھ دُکھ کے سپنے جھیل چلے

تقدیر کی اندھی گردش نے جو کھیل کھلائے کھیل چلے

ہر چیز تمہاری لوٹا دی ہم لے کے نہیں کچھ ساتھ چلے

پھر دوش نہ دینا اے لوگو ہم دیکھ لو خالی ہاتھ چلے

یہ راہ اکیلی کٹتی ہے یاں ساتھ نہ کوئی یار چلے

اس پار نہ جانے کیا پائیں اِس پار تو سب کچھ ہار چلے

ساحرلدھیانوی

Har Cheez Tumhari Lota Di, Hum Ly Ky Nahi Kch Sath Chlay
Phir Dosh Na Duniya Ay Logo! Hum Dekh Lo Khali Hath Chlay


اپنا تبصرہ بھیجیں