اچھے انسان کی نشانی یہ ہے


اچھے انسان کی سب سے پہلی اور سب سے آ خری نشانی یہ ہے

کہ وہ ان لوگوں کی بھی عزت کرتا ہے

جن سے اسے کسی قسم کے فائدے یا مفاد کی توقع نہیں ہوتی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
اکمل المؤمنین ایمانا احسنھم خلقا
کامل مومن وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔(ابوداؤد ٤٦٨٦، ترمذی ١١٦٢)

ان المؤمن لیدرک بحسن خلقہ درجہ الصائم القائم۔
مومن اپنے حسن اخلاق سے دن میں روزہ رکھنے والے اور رات میں عبادت کرنے والے کا درجہ پالیتا ہے۔(ابوداؤد ٤٧٩٨)

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ’’تم میں بہترین شخص وہ ہے، جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں‘‘۔ ہمارے اخلاق ہمارے خالق و مالک کے ساتھ بھی اچھے ہونے چاہئیں اور بندوں کے ساتھ بھی۔ خالق و مالک کے ساتھ اچھے اخلاق کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایک جانیں، اس کا ہمسر کسی کو نہ بنائیں، جو مال اس نے دیا ہے اس میں سے اس کی راہ میں خرچ کریں، نماز کی پابندی کریں، یوم آخرت پر ایمان رکھیں، قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں پر ایمان رکھیں، اس کی حلال کردہ چیزوں کو حلال اور حرام کردہ چیزوں کو حرام جانیں، ہمیشہ اپنے خالق و مالک کا شکر ادا کرتے رہیں اور تکلیف پہنچنے پر صبر کریں۔ یہ اوصاف ہیں اچھے اخلاق والوں کا اپنے رب کے ساتھ۔

اسی طرح ہمارے اخلاق بندوں کے ساتھ بھی اچھے ہونے چاہئے۔ اچھے اخلاق کے لئے علم کا ہونا ضروری ہے، اس لئے علم حاصل کریں اور اس علم سے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں۔ ماں باپ کی فرماں برداری کریں، انھیں کبھی جھڑکیں نہیں، ان کے ساتھ نرمی سے بات کریں، انھیں اف تک نہ کہیں، ان کی صحت کا خیال رکھیں، ان کو اپنے ساتھ رکھ کر ان کی خدمت کریں۔ بندوں کے ساتھ اچھے اخلاق میں یہ بھی ہے کہ رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی سے پیش آئیں، رشتوں کو نبھائیں، رشتوں کو جوڑیں۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ’’جو تمھیں محروم کرے، تم اسے عطا کرو‘‘۔ ایک اور جگہ آپﷺ نے فرمایا کہ ’’لمبی عمر چاہتے ہو تو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرو‘‘۔

اچھے اخلاق کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ ہم سلام میں پہل کریں، سلام کو عام کریں، ہر جاننے والے اور انجان مسلمان کو سلام کریں۔ جب کہ آج یہ بات عام ہوچکی ہے کہ ہم صرف اسی کو سلام کرتے ہیں، جس کو ہم جانتے ہیں۔

Achay Insan Ki Sab Sy Pehli Or Sab Sy Akhri Nishani Yeh Hy Keh Wo In Logon Ki Bhi Izzat Krta Hy Jin Sy Isay Kisi Ksm Ky Faiday Ya Mufaad Ki Twaqqo Nahi Hoti


اپنا تبصرہ بھیجیں