خوبصورت زندگی خودبخود نہیں بنتی


خوبصورت زندگی خودبخود نہیں بنتی
اس کی تعمیر روزانہ کی دعاؤں پر ہوتی ہے

دورِحاضر کا تنہا انسان سب سے پہلے تو خود اپنے اوپر ایک خاص کیفیت طاری کرتا ہے اور خودرحمی کی دہلیز پر بیٹھ جاتا ہے۔ ہر ساعت بس سوچتا ہے کہ یہ فقط میرے ساتھ ہی کیوں ہوا اس طرح اُس کے باطن کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہوجاتی ہے۔ دکھ اور ملال دل میں ایک دفعہ بیٹھ جائیں تو ان کا نکلنا مشکل ہے۔ انسان پہروں اور بعض اوقات مہینوں سالوں اِسی کیفیت میں رہتا ہے کسی چیز کا نہ ہونا، اور کسی انسان کا نہ ملنا، مال رتبہ اور مرتبہ کا نہ ہونا آپ کے لیے دُکھ کا باعث تو ہے، لیکن ساتھ ہی بھی تو سوچیے کہ آپ کے پاس ایسا کیا ہے جو دوسروں کے پاس نہیں۔

انسان کا ذہن اپنی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت اعليٰ سے اعلٰی سمت اور جامعیت و ہمہ گیریت کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے۔ جزئیت کو چھوڑ کرکلیت کی طرف گامزن رہتا ہے۔ زندگی کی اس دوڑ میں وہ آگے سے آگے نکلنے کی کوشش میں رہتا ہے اور بے سکونی و بے اطمینانی میں زندگی کے پل گزارتا رہتا ہے۔

دعاوں کی برکت

اللہ پر کامل ایمان اور یقین رکھیں زندگی گزارنے کا مزہ ہی اس میں ہے اسکی عبادت اسکے رسول کی اطاعت میں ہی بندگی ہے ۔ زندگی کو خوبصورت بنانے میں دعاؤں کی مدد لیجیے ہر شخص محتاج ہے اور زمین وآسمان کے سارے خزانے اللہ تعالیٰ ہی کے قبضہ میں ہیں، وہی سائلوں کوعطا کرتا ہے، ارشاد باری ہے: اللہ بے نیاز ہے اور تم سب محتاج ہو۔ (سورۃ محمد:۳۸)

انسان اپنے لئے اللہ کی مدد اور توفیق کے بغیر کچھ بھی اچھا کام نہیں کرسکتا، فرمانِ باری تعالی ہے: قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلا ضَرًّا إِلا مَا شَاءَ اللَّهُ وَلَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ إِنْ أَنَا إِلا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ آپ کہہ دیجئے کہ : ” مجھے تو خود اپنے آپ کو بھی نفع یا نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں۔ اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے۔ اور اگر میں غیب جانتا ہوتا تو بہت سی بھلائیاں حاصل کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہ پہنچتی۔ میں تو محض ایک ڈرانے والا اور بشارت دینے والا ہوں، ان لوگوں کے لئے جو ایمان لے آئیں [الأعراف: 188]

خوبصورت زندگی خودبخود نہیں بنتی
اس کی تعمیر روزانہ کی دعاؤں پر ہوتی ہے

دعا کیجیئے
دعا دیجیئے
دعا لیجیئے

Khubsurt Zindagi Khud Bkhud Nahi Bnti
Is Ki Tameer Rozana Ki Duaon Per Hoti Hay
Dua Kijiye
Dua Dijiye
Dua Lijiye


اپنا تبصرہ بھیجیں