یا اللہ قبر کی سختی سے ہماری حفاظت فرما
آمین یا رب العامین
اے اللہ ہمیں ایمان اور ہدایت کامل نصیب فرما۔
اے اللہ ہمیں اطاعت کی ایسی توفیق عطا فرما جو ہمیں تیری جنت تک پہنچا دے۔
اے اللہ ہمارے عقائد کو درست فرما دے۔
اے اللہ ہماری نیتوں کو خالص بنا دے۔
اے اللہ ہمیں تقویٰ اور پرہیز گاری عطا فرما اور اپنے علاوہ ہر چیز کا خوف دور کر دے۔
اے اللہ ہمارے لیے دین پر عمل کرنا آسان کر دے اور ہمیں دین کے خدمت گاروں میں شامل کر دے۔
اے اللہ ہماری نمازوں میں خشوع و خضوع عطا فرما۔
اے اللہ ہمیں بد اخلاقی، کفر اور نفاق سے اپنی پناہ میں رکھ۔
اے اللہ ہمارے دلوں سے حسد، بُغض اور تکبر کو نکال دے۔
اے اللہ ہمیں جھوٹ، بدگمانی، بہتان اور بری خواہشات سے بچا۔
اے اللہ ہمارے لیے نیکی کرنے کے راستے آسان کر اور وہ کام کرنے کی توفیق عطا فرما جس سے تُو راضی ہو جائے۔
اے اللہ ہمارے وقت، زندگی، علم، رزق حلال اور عمر میں برکت عطا فرما۔
اے اللہ ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت فرما۔
اے اللہ ہمیں دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرما۔
اے اللہ ہر حاسد کے حسد اور نظر بد سے بچا۔
اے اللہ ہمیں اپنے گناہوں پر نادم ہونے اور توبہ کی توفیق عطا فرما۔
اے اللہ ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرما۔
اے اللہ ہمیں اپنی نعمتوں پر تجھے یاد کرنے اور عبادت کا پورا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔
اے اللہ ہمارے والدین پر اپنی رحمتیں نازل فرما اور ہمیں ان کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے۔
اے اللہ ہمارے تمام فوت شدہ رشتہ داروں اور مسلمانوں کو معاف فرما ، ان کی بخشش فرما اور ان پر رحم فرما۔
اے اللہ ہمارے رزق میں کشادگی عطا فرما۔
اے اللہ مسلمانوں پر رحم فرما، پاکستان پر رحم فرما، عالم اسلام پر رحم فرما۔
اے اللہ کفار اور مشرکین پر مسلمانوں کو غلبہ عطا فرما۔
اے اللہ بیماروں کو شفا دے، بے اولادوں کو نیک و صالح اولاد دے، قرضداروں کو قرض کی مصیبت سے نجات دے۔
اے اللہ اس رمضان اور اس کے فیوض و برکات سے ہمیں مالا مال فرما۔
اے اللہ اس رمضان المبارک میں ہمارے تمام اگلے پچھلے گناہ معاف فرما اور ہماری عبادت کو قبول فرما۔
اے اللہ تو ہمارے صدقہ و خیرات کو قبول فرما۔
اے اللہ ہم بے شک تیرے لیے ہی روزہ رکھتے ہیں۔ تو ہمیں اس کا بہترین اجر عطا فرما۔
اے اللہ ہمیں لیلۃ القدر نصیب فرما۔
اے اللہ اس وقت مسلمان جن مشکلات میں گرے ہوئے ہیں ان مشکلات کو دور فرما، امن عطا فرما، سب کی پریشانیوں کو دور فرما اور جو بدحال ہیں ان کی بدحالی دور فرما۔
اے اللہ ہمارے بچوں کو اپنا فرمانبردار بنا اور انہیں ماں باپ کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔
اے اللہ انہیں نفع بخش علم، اچھے اخلاق اور تقویٰ عطا فرما۔
اے اللہ انہیں نیک اور صالح بنا دے اور انہیں بھٹکنے اور پھسلنے سے بچا لے۔
اے اللہ ان کی تمام غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف فرما اور ان کے دلوں کو گناہ سے پاک کر دے۔
اے اللہ انہیں ظاہر اور پوشیدہ بیماریوں سے بچا کر صحت اور عافیت عطا فرما۔
اے اللہ انہیں رزق حلال عطا فرما اور اس پر قناعت عطا فرما اور حرام چیزوں سے بچا۔
اے اللہ انہیں دنیا کے تمام حادثوں، ظاہری اور پوشیدہ فتنوں سے بچا۔
اے اللہ انہیں بُری صحبت اور بُری عادتوں سے محفوظ فرما۔
اے اللہ انہیں لوگوں کے نفس اور شیطان کے شر سے بچا کر سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما۔
اے اللہ انہیں ہر حاسد کے حسد سے بچا کر رکھنا۔
اے اللہ ایمان کے ساتھ خاتمہ فرمانا۔
اے اللہ ہمارے عمروں کے آخری حصے کو بہترین حصہ بنا دے اور ہمارے آخری عمل کو بہترین عمل بنا دے۔
اے اللہ ہمارے آخرت کی منزلوں کو آسان کر دے اور اس کی تیاری کی توفیق عطا فرما۔
اے اللہ ہمیں موت کی سختی سے بچانا۔
اے اللہ ہمیں حادثاتی موت سے بچا اور شہادت نصیب فرما۔
اے اللہ ہمیں نماز، روزہ اور ایمان کی حالت میں موت عطا فرمانا۔
اے اللہ نزع کے وقت زبان سے اشہد ان لا الہ الا اللہ کہنا نصیب فرمانا اور حضور ﷺ کی زیارت سے شرف یاب فرمانا۔
اے اللہ ہمیں قبر کے عذاب سے بچانا۔
اے اللہ روز قیامت ہمیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمانا۔
اے اللہ ہمارا نامہ اعمال ہمارے دائیں ہاتھ میں دینا۔
اے اللہ قیامت کے دن ہمیں رسوائی سے بچانا۔
اے اللہ ہمیں قیامت کے دن حوض کوثر سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے پانی نصیب فرمانا اور ان کی شفاعت نصیب فرمانا۔
اے اللہ پُل صراط کا راستہ آسان کر دینا۔
اے اللہ زمین کے اوپر اور زمین کے نیچے ہماری پردہ پوشی فرما اور ہمارے گناہوں کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے اور معاف فرما دے۔
اے اللہ تو ہمیں جنت الفردوس کی دائمی خوشیاں عطا فرمانا۔