یا اللہ جل شانہ
میرے حرف گونگے ہیں
میرے لفظ بے معنی
میرا لہجہ بے تاثیر
میری بات بے ترتیب
تجھ سے میری التجاء ہے یہ
میرے گونگے حرفوں کو
بے وقار لفظوں کو
بے اثر لہجے کو
بے ثمر سی باتوں کو
بخش دے پزیرائیاں
مجھ پہ اک نظر کر دے
مجھ کو با ہنر کر دے
اتنا معتبر کر دے
Ya Allah Jl Shana
Load/Hide Comments