دعا – اے اللہ میری مدد فرما


اَلّٰلُھمَُّ اَعَنِّیِ عَلےٰ ذِکرِکَ وَشُکرِکَ وَحُسنِ عِبَادَتِکَ
اے اللہ میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں تیرا شکر ادا کروں اور تیری بہترین عبادت کروں

اللہ تعالی کی بنائی ہوئی ہر ایک چیز کا شُکر ادا کرنا چاہیےکہ جس نے ہمیں بیشمار نعمتوں سے نوازا ہے کہ جس کے لیے اُس ذات کا بھی جتنا بھی شُکر ادا کیا کروں وہ کم ہو گا-شاید انسان اللہ کی قُدرت کو صحیح طرح جان ہی نہیں سکتا انسان کی سوچ جہاں ختم ہوتی ہے وہیں سے اللہ کی قُدرت شروع ہوتی ہے- اللہ تعالیٰ کی بڑائی بے شک لفطوں میں بیان نہیں کی جا سکتی- اس نے ہمیں اشرف المخلوقات کادرجہ دے کر ہمیں بہترین رزق عطا فرمایا-

اللہ نے آنکھ جیسی نعمت دی دی جس سے وہ اللہ کی بنائی ہوئی خوبصورت دُنیا کو دیکھتا ہے اُس سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ہاتھ دیئے تاکہ انسان اپنے لیے محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔پاوُں دیئے تاکہ وا اس سر زمین پر فخر سے چل سکے۔زبان دی تاکہ وہ اچھا بول سکے اللہ تعالی کو یاد کر سکے تلاوت کر سکے،کان دیئے سننے کو،ناک دیا کہ اچھے بُرے کھانوں کا لُطف لے سکے۔دیکھا جائے تو ہر چیز کا کوئی نہ کوئی فائدہ ہے کوئی بھی چیز بے معنی نہیں ہے۔اللہ تعالی نے انسان کے اندر ایک بہت خوبصورت چیز بنا دی جس کو دل کہتے ہیں۔اس چھوٹے سے دل کے اندر انسان بہت کچھ سمیٹے ہوئے ہوتا ہے۔غم و خوشی، لالچ، بے حسی،پیار اور بہت کچھ۔اور اگر یہ دل ڈھڑکنا بند ہو جائے تو انسان اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔کیا اسان یہ کہہ سکتا ہے کہ اگر میرے پاس آنکھ نا ہو تو میں دیکھ سکتا ہوںہاتھ نہ ہوں تو میں محنت کر کے اپنے بچوں کا اور خود کا پیٹ پال سکتا ہوں کیا وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ اگر میرے پائوں نا ہوتے تو میں تب بھی اس زمین پر چلنے کے لائق ہوتا۔

{وَمَا بِكُمْ مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنَ اللَّهِ}
تمہارے پاس جو بھی نعمت ہے، وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے [النحل : 53]

اللہ تعالی تمہیں اپنی خاص و عام نعمتوں کی یاد دہانی اس لیے کرواتا ہے کہ تم اس کا شکر ادا کرو، فرمانِ باری تعالی ہے:
{يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ}
ایمان والو! تم اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرو، کیا اللہ کے سوا کوئی خالق ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے رزق دے؟ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے؛ تو تم کہاں بہکتے جا رہے ہو؟[فاطر : 3]

اللہ نے فرمایا:
{وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ}
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرو تو گن نہیں سکو گے، بیشک انسان ہی ظالم اور نا شکرا ہے۔[إبراہیم : 34] بلکہ نعمتوں کے اعداد و شمار سے عاجز اکثر نعمتوں کے بارے میں تو جانتے بھی نہیں ہیں!

اے اللہ ہم تیرے گنہگار ہیں ہمیں تو معاف فرما دے،اے اللہ ہم ناداں ہیں ہمیں‌سیدھی راہ دِکھا دے،اے اللہ تو رحیم ہے تو کریم ہے ہم پر اپنی رحمت فرما،اے اللہ تو ہی بحشنے والا ہے ہماری بخشش فرما،اے اللہ ہم پر اتنا بوجھ نہ ڈالنا جس کو اٹھانے کی ہم ہر میں‌طاقت نہ ہو،اے اللہ ہمیں‌قبر کے عذاب سے بچا لے،اے اللہ ہمیں‌دوزخ کی آگ سے بچا لے،اے اللہ ہمیں نیکی اور سچائی کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما،اے اللہ ہمارے ایمان کو مضبوط کر آمین ثمہ آمین۔

Allahumma a’inni ‘Ala Dzikrika Wa Syukrika Wa Husni ‘Ibadatika
Ay Allah Meri Maded Frma Keh Mein Tera Zikr Krun Tera Shukr Krun Aur Teri Behtreen Ibadt Krun


دعا – اے اللہ میری مدد فرما” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں