ماں نے چلنا سکھایا


مجھے محبت ہے اپنے ہاتھوں کی تمام انگلیوں سے
نہ جانے کون سی انگلی پکڑ کر ماں نے چلنا سکھایا ہوگا

واقعی اب دنیا میں مامتا ہی ایک رشتہ خالص رہ گیاہے مجھے اچھی لگتی ہیں میرے ہاتھ کی سبھی انگلیاں جانے کس انگلی کو پکڑ کر میری ماں نے مجھے چلنا سکھایا کہتے ہیں بچے کی پہلی یونیورسٹی ماں کی گود ہوتی ہے جس میں پڑھا ہوا سبق ساری زندگی یاد رہتا ہے۔خلوص اور محبت ہے آج کی دنیا میں اگراب بھی کوئی خالص رشتہ ہے تو وہ مامتاکا رشتہ ہے- ماں سے کیسا عجیب رشتہ ہے۔دکھ تکلیف میں ہمیشہ ماں ہی یاد آتی ہے دل کی گہرائیوں سے نکل کر لبوں پر ایک ہی صدا مچل جاتی ہے ہائے ماں ۔ امیرہو یا غریب، بچہ ہو یا بوڑھا۔ عورت ہو یا مرد۔ سب کی ایک ہی قدر مشترک ہے ماں سے دردکا رشتہ ہے اسی لئے سب کو دکھ تکلیف میں ہمیشہ ماں ہی شدت سے یاد آتی ہے- انسان کی شخصیت پر باپ سے زیادہ ماں کی چھاپ گہری ہوتی ہے۔

ماں تو اپنے بچوںکے چہرے دیکھ کر ان کے دل کا حال جان لیتی ہے اولاد کیلئے ماں سے بہتر کوئی مرشد نہیں ہوتا۔۔ایک دن میں نے اپنی ماں سے پوچھاجن کی ماں نہیں ہوتی ان کیلئے دعا کون کرتاہے؟۔۔۔وہ مسکرا کر بولی دریا اگر سوکھ بھی جائے تو ریت سے نمی نہیں جاتی۔جس گھرمیں ماں نہیں ہوتی وہاں قبرستان کی سی ویرانی ہوتی ہے دنیا میں سب سے حساس دل ماںکا ہوتاہے جو اپنے بچے کو تکلیف میں دیکھ کر تڑپ تڑپ اٹھتاہے اس کے باوجود بہت کم لوگ سوچتے ہیں کہ جب وہ چھوٹے سے تھے کوئی ہماری بات سمجھنے سے قاصرتھا لیکن ایک ہستی ایسی تھی جو ہمارے ٹوٹے پھوٹے ۔۔بے معنی الفاظ بھی سمجھ جاتی تھی کتنی عجیب بات ہے کہ آج ہم میں سے اکثر لوگ اس ہستی کو کہتے ہیں آپ نہیں جانتیں۔۔۔تمہیں کیا پتہ؟

کاش اولاد یہ احساس کرے۔اس سے پہلے یہ رشتہ ختم ہو جائے ہم اپنے والدین کے تابعداربن جائیں تو کل پچھتاوے کی آگ میں جلنے سے بچا جا سکتاہے ماںدنیا کی سب سے انمول چیزہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں والدین کی زندگی میں قدرکریں اپنی خوشیاں اولادپرقربان کرکے انہیں معاشرے میں قابلِ فخر بنانے کی جدوجہدکرنے والوںکو خراج ِ تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہے۔۔۔زندگی کا حاصل خوشی ، چاہت، عشق ، دیوانگی صرف ماں ہے جوسراپا دعاہے۔

Mujhy Muhabbt Hay Apnay Hathon Ki Tmam Ungliyon Say
Na Jany Kon Si Ungli Pkr Kay MAA Nay Chlna Sikhaya Ho Ga


ماں نے چلنا سکھایا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں