ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم
ہمارا پرچم، یہ پیارا پرچم
یہ پرچموں میں عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم
ہماری عظمت کا پاسباں ہے
ہماری ملت کا ترجماں ہے
ہمارے احساس کا بیاں ہے
ہماری رفعت کا آسماں ہے
عظیم ملت، عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم
فضا میں نغمے لٹا رہا ہے
شعور ِ ملت جگا رہا ہے
دل و نظر میں سماں رہا ہے
تمام عالم پہ چھا رہا ہے
برنگِ موجِ نسیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم
یہ جان ہماری، یہ دم ہمارا
رہے گا اُونچا علم ہمارا
علم ہمارا، عظیم پرچم
عطائے رب کریم پرچم، ہمارا پرچم
ترانے کے آخری قافیہ میں الم کا لکھنا کیا معنی
الم کے معنی رنج وغم ھے
جبکہ علم کے معنی جھنڈے کے ھیں یعنی پرچم، جھنڈا
بھائی عبرت کا آسمان نہیں
رفعت کا آسمان ہے
ا
اور احساسات نہیں “احساس” ہے
الم والی بات اوپر بتا دی ہے بھائی نے