اے ربِ کائنات


اے بلندیوں کے بادشاہ
اے ربِ کائنات
ہمارے دل اور ہمارے قدم
اپنی رضا کی طرف پھیر دے

اے ربِ کائنات

یارب العالمین ہمارے گناہوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمادے

پاک ہے تو یارب، اے میرے رب بخش دے اور رحم فرما ہم پر اور تو رحم فرمانے والا ہے

یارب العالمین ہم نے بہت ظلم کیا اپنی جانو پر ہماری خطاوں کو معاف فرما دے

یارب العالمین ہم سے راضی ہو جا یارب ہم تجھ سے راضی ہیں

یا رب العالمین ہمیں دین پر استقامت عطافرمادے

یارب العالمین ہمیں ان دوستوں سے دور کردے جو ہمیں تجھ سے دور کردیں اور جہنم کی طرف لے جائیں

یارب العالمین ہمیں ان دوستوں سے ملادے جو تیرے محبوب ہیں جو تجھ کو پیارے ہیں جو ہمیں جنت کے راستہ کی طرف لے جائیں

یارب العا لمین اکیلا ناچھوڑنا مجھے تھام لے اس دنیا کے فتنوں سے مجھے میری اولاد کو

یارب العالمین ہمیں جن اور انسان کی شر سے حاسدوں کی شر سے بچا لے

یارب العالمین قرآن کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنادے

یارب العالمین نماز کو دل کا سکون بنادے ہمیں کثرت سے نوافل پڑھنے والا بنادے

یارب العالمین قرآن و حدیث پر عمل کرنے والا علم مرتے دم تک حاصل کرنے والا بنادے

یارب َعالمین نور عطاکر ہمیں قرآن کا نور علم کا نور عمل کا نور ہمیں نورانی کردے

یارب العالمین میرے لئیے کافی ہوجا کسی کا محتاج ناکرنا

یارب العالمين وہ لوگ جوظالم ہیں جو حاسد ہیں ان کے ہمارے درمیان مشرق مغرب کی دوری کردے

یارب العالمین ہمارے ماں باپ بہن بھائی ہماری اولاد آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت فرما

یارب العالمین وہ جو مومن بہن بھائی ہم میں نہیں ہیں ان حضرت آدم سے اب تک سب کی قبروں کو ٹھنڈا کردے ان کے گناہ معاف فرمادے اپنی خاص رحمت فرما ان پر-

یا رب العالمن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا امتی بنادے آپ کے عمدہ اخلاق ہمارے اندر بھی ڈال دے

یارب العامین صبر شکر کرنے والا تیرے فیصلوں پر راضی ہونے والا بنادے

یارب العالمین قبر حشر میں ہمارا ساتھ ناچھوڑنا

یارب العالمین ہم پر ایسی آزمائش نا ڈالنا جو ہم برداشت ناکر سکیں

یارب العالمین ہماری نسلوں تک خیر کو باقی رکھنا

یارب العالمین میرے بھائی بہنوں ہمارے رشتہ دار سب کے قدمون کو اپنی رضا کی طرف پھیر دے

یارب العالمین مرتے وقت قرآن میرے سینے سے لگا ہو کلمہ میری زبان پر اور دل راضی تیرے فیصلوں پر ہو

یارب العالمین
تو مالک ہے
.تو خالق ہے .
تو رحمن ہے .
تو رحیم ہے .
.ہم تیرے گناہ گار ہیں ..

ہم خطاکار ہیں .

ہمیں تو ٹھیک سے دعا مانگنا بھی نہیں آتا ہے ..

مگر اے اللہ تو سب کچھ جانتا ہے .

ہم سب پر رحم کرنا . اے اللہ تو دعاؤں کو سننے والا رب

تو آنسؤوں کی لاج رکھنے والارب

اے اللہ تو ہر ڈھکے چھپے سے واقف تو سن لے نا
آج تو سن لے نا دکھی دلوں کی ہم رو رہے ہیں تیرے دربار میں

اے اللہ ! ہمیں ماگنا بھی نہیں آتا

مگر ہم گنہگاروں کے سروں پر عزت کا تاج رکھنے والے رب

ھم سے راضی ہوجا

ھم سے راضی ہو جا

هم سے راضی ہو جا

ایسا راضی کہ پھر کبھی ناراض نہ ہونا

اے تمام خزانوں کے مالک

سُنا ہے تیرے گھر کی زیارت پیسوں سے نہیں بلکہ قسمت سے ملتی ہے

میری بھی قسمت میں اس سال مقام ابراہیم کی زیارت لکھ دے

(آمین ثم آمین)

آمیــن یــا رب العالمین

#سبحان_اللہ_وبحمده_سبحان_اللہ_العظيم

Ay Bulandiyon Kay Badshah
Ay Rabb E Kainat
Hmaray Dil Or Hmaray Qadm
Apni Raza Ki Tarf Phair Day


اپنا تبصرہ بھیجیں