یا اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر


یا اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر
جس نماز سے تُو راضی ہو جائے آمین

نماز پڑھنے کی توفیق

اے اللہ رب العزت
اے ساری کائنات کے شہنشاہ
اے ساری مخلوق کے پالنے والے
اے زندگی اور موت کا فیصلہ کرنے والے
اے آسمانوں اور زمین کے مالک
اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
اے انسان اور جنات کے معبود
اے عرش عظیم کے مالک
اے فرشتوں کے معبود
اے عزت اور ذلت کے دینے والے مالک
اے بیماروں کو شفا دینے والے
اے بادشاھوں کے بادشاہ
اے اللہ ہم تیرے گنہگار بندے ہیں
تیرے خطاکار بندے ہیں

ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہماری خطاؤں کو معاف فرما

اے اللہ ہم اپنے اگلے پچھلے ، صغیرہ کبیرہ ، چھوٹے بڑے سبھی گناہوں اور خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں
اے اللہ رب عزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول کرلے
اے اللہ ہم گنہگار ہیں ، سیاہ کار ہیں ، بدکار ہیں، تیرے حکم کے نافرمان ہیں، ناشکرے ہیں لیکن میرے معبود تیرے نام لیوا بندے ہیں تیری توحید کی گواھی دیتے ہیں

تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہیں

ہمارے معبود ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
تو اپنی رحمت سے ہمیں معاف کردے
اے اللہ پاک آپ ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط مستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے
اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے
زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے
ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
ایمان پر زندہ رکھ اور ایمان پر ہی موت عطا کر
اے اللہ ہمیں تیرے حکموں کی فرمانبرداری کرنے والا بنا
اور تیرے پیارے حبیب جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیک اور پاکیزہ طریقوں کو اپنی زندگی میں لانے والا بنا
اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور کردے
اے اللہ جو بیمار ہیں انہیں شفا عطا فرما
اے اللہ اپنے غیبی زریعوں سے جو قرض کے بوجھ سے دبے ہوئے ہیں انکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے
اے اللہ شیطان سے ہماری حفاظت فرما
اے اللہ اسلام کے دشمنوں کا منہ کالا کر
اے اللہ حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما
اے پروردگار عالم ہمیں مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ہر چیز پہ قادر ہے
اے اللہ جو مانگا وہ بھی عطا فرما جو مانگنے سے رہ گیا وہ بھی عنایت فرما
اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تُو راضی ہو جائے
ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے ہمارے حق میں قبول فرما اور ہماری ساری پریشانیوں تکلیفوں بیماریوں کو دور فرما اور ہم میں جو بیمار ہیں ان سب کو اپنے فضل و کرم سے صحت کاملا عطا فرما

آمین

Ya Allah Aisi Nmaz Prhnay Ki Tofeeq Ata Ker
Jis Nmaz Say Tu Razi Ho Jaye- Ameen


اپنا تبصرہ بھیجیں