میری رحمت میرے غصّے پر غالب


اللہ تعالی بڑا مہربان اور رحم فر مانے والا ہے- اس کے بارے میں بس اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ ہر چیز کی کوئی نہ کوئی حد ہوتی ہے مگر رب تعالی کی مہربانیوں اور اس کی رحمتوں کی کوئی حد نہیں ہے۔ وہ اپنی طرف اشک ندامت لئے لوٹ کر آنے والے اپنے مجرم اور گنہگار بندوں سے کیسے پیار کا اظہار فر ماتا ہے؟ حضور رحمتِ عالم نور مجسم ﷺ کی زبانی سنئے:

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:اللہ تعالی کو اپنے گنہگار بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ ایک شخص کسی ہلاکت خیز سنسان جنگل میں اپنی سواری سے جائےجس پر اس کے کھانے پینے کی چیزیں ہوں ،پھر جب دوپہر کا وقت ہو تو وہ سوجائے اور جب بیدار ہو تو اس کی سواری وہاں موجود نہ ہو ،وہ اپنی سواری کی تلاش کرتا رہے یہاں تک کہ اسے سخت پیاس لگ جائے پھر وہ تھک ہار کر پر یشانی کی حالت میں مایوس ہو کر کہے”میں واپس اسی جگہ جاتا ہوں جہاں پر میں پہلے تھا وہیں پر میں سو جاؤں گایہاں تک کہ میں مر جاؤں گا،وہ اپنے ہاتھ پر سر رکھ کر سو جاتا ہے تا کہ وہ مر جائے۔مگر جب وہ بیدار ہوتا ہے تو وہ اپنے سواری کو اپنے پاس کھڑا پاتا ہے اور اس پر اس کے کھانے پینے کی چیزیں ہوتی ہیں۔تو اللہ تعالی کواپنے گنہگار بندہ کی توبہ پر اس شخص کی سواری اور کھانے پینے کی چیزیں ملنے سےبھی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

[صحیح مسلم،کتاب التوبہ،حدیث:۲۷۴۴]

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:رسول کریم ﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے،اُن قیدیوں میں سے کسی کو تلاش کرتے ہوئے ایک عورت آئی ، اچانک اُسے قیدیوں میں سے اُس کو اپنا بچہ مل گیا ،اُس نے اُس بچے کو جلدی سے اٹھا کر اپنے پیٹ سے چمٹا لیا اور اُس کو دودھ پلانے لگی۔تب حضور ِ اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:یہ عورت اپنے بچہ پر جس قدر رحم کرنے والی ہے اللہ تعالی اس سے زیادہ اپنے بندوں پر رحم کرنے والا ہے۔

[صحیح مسلم،کتاب التوبہ،حدیث:۲۷۴۴

حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ:اللہ تعالی کے پاس سو{۱۰۰}رحمتیں ہیں اُن میں سے صرف ایک رحمت انسانوں،جناتوں،جانوروں اور حشرات الارض میں نازل فر مایا اسی ایک رحمت کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر شفقت اور رحم کرتے ہیں اوراسی کی وجہ سے دوسروں کو پھاڑ کھانے والے جانوربھی اپنے بچوں پر رحم کرتے ہیں۔اللہ تعالی نے ننانوے رحمتیں بچا رکھی ہیں اور وہ اُن سے قیامت کے دن اپنے بندوں پر رحم فر مائے گا۔

[صحیح مسلم،کتاب التوبہ،حدیث:۲۷۵۲]

Looh e Mehfooz Mein Likhi Gayi Tehreer
Hazrat Abu Hureera R.A Say Rawayat Hai K Rasool Allah SaWW Nay Irshad Farmaya K
Jab Allah Nay Makhloqaat Ko Paida Farmaya To Looh e Mehfooz Mein Yeh Likh Dia
Meri Rehmat Mery Ghazab Par Ghalib Hai
Yeh Tehreer Allah Kay Pass Aarsh Par Mehfooz Hai


اپنا تبصرہ بھیجیں