رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی دُعا


بسم الله الرحمن الرحيم
پہلا عشرہ رحمت
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
اے میرے ربّ مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، تو سب سے بہتررحم فرما نے والا ہے۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنے اندر لامحدود، ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ رمضان کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کو تحفہ عطا کیا ہے- رمضان کی پہلی رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نظر رحمت سے دیکھتے ہیں، اللہ جس کو نظر رحمت سے دیکھ لے اسے عذاب نہیں دیتا۔

اللہ عزو جل قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۖ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۗ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ –
یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کو ہدایت دینے والا ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں، تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے، اس میں روزہ رکھے، البتہ جو بیمار ہو یا مسافر ہو، اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرلینی چاہیے۔ اﷲ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے، سختی نہیں، وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی (روزے) پوری کرلو اور اﷲ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس کا شکر کرو۔ (سورۂ بقرہ آیت185)

رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے:

ہر طرف رحمت اور برکت کی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں۔ مسجدیں اہل ایمان سے بھری ہوئی ہیں۔ ہر طرف سے نعرۂ توحید بلند ہورہا ہے اور ایمانی حلاوت و لذت نے سب کو ایمانی ذائقے سے آشنا کررکھا ہے-

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام ’’رَیّان‘‘ ہے، جس سے قیامت کے دن صرف روزے دار داخل ہوں گے، ان کے علاوہ اس دروازے سے کوئی داخل نہیں ہوگا، کہا جائے گا روزے دار کہاں ہیں؟ تو وہ کھڑے ہو جائیں گے اور جنت میں داخل ہوں گے، جب وہ داخل ہو جائیں گے، تو وہ دروازہ بند کر دیا جائے گاْ۔

یہ عشرہ، رحمت کا عشرہ ہے، اسی عشرے میں اﷲ رب العزت کی عطا کردہ رحمتوں سے خوب مستفید ہوں اور ان سے اپنے دامن بھر لیں اہل ایمان کا فرض ہے کہ وہ ان ایمانی گھڑیوں کی قدر کریں، ان بیش بہا لمحات کو اپنے لیے ایک مہلت سمجھیں جو ان کے خالق کی جانب سے انہیں دی جارہی ہے، اور یہ امید رکھیں کہ وہ بڑا رحیم و کریم ہے، ہمیں اپنی رضا اور خوش نودی سے ضرور نوازے گا۔

Bismillah Hirrahman Nirrahim
Pehla Ashra Rehmat
Rabbighfir Warham Wa Anta Khairur Raahimeen
Ay Mere Rab! Mujhe Baksh De, Mujh Per Reham Ferma, Tou Sab Se Behter Reham Farmany Wala Hai


اپنا تبصرہ بھیجیں