میں اسی لئے مسلمان میں اسی لئے نمازی


میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اسی لئے مسلمان میں اسی لئے نمازی

علامہ صاحب نے اپنے مسلمان ہونے اور نماز و روزہ اور دیگر ارکان اسلام کی ادائیگی کا مقصد بتایا ہے، کہ میں مسلمان صرف اور صرف اس مقصد کے لئے ہوں کہ تیری دین کی سرفرازی ہو سکے، تیرے دین کی کامیابی ہو سکے، مگر آج ہم اس مقصد سے عاری ہیں، نہ تو آج ہم میں اسلام نام کی کوئی چیز ہے اور نہ ہی ہماری نماز باقی رہی، ہم نے مسجدیں تو بہت خوبصورت بنا دیں، لیکن ہماری نمازیں خوبصورت نہ رہیں، بلکہ نمازیں ہی نہ رہیں۔ ہم خود کو مسلمان تو کہلواتے ہیں، لیکن کبھی مسلمان ہونے کا ثبوت نہیں دیا، مسلمان ہونے کا حق ادا نہیں کیا- جس کی وجہ سے آج اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین پوری دنیا میں پسپا ہو رہا ہے اور دین کے نام پر طرح طرح الزام لگائے جارہے ہیں اور ہم خاموشی سے ان کو سن رہے ہیں اور ان کو قبول کر رہے ہیں، اس سے بڑھ کر مسلمانوں کی شکست اور کیا ہوگی

زندگی کا مقصد

Meri Zindagi Ka Maqsad Tery Deen Ki Sarfrazi
Mein Isi Liay Musalman Mein Isi Liay Namazi


2 تبصرے “میں اسی لئے مسلمان میں اسی لئے نمازی

اپنا تبصرہ بھیجیں