غیر ضروری تنقید اور تعلقات


غیر ضروری تنقید وہ تلوار ہے
جو سب سے پہلے خوبصورت
تعلقات کا سر قلم کرتی ہے

لفظ تنقید یوں تو محض تین حروف پر مشتمل بہت چھوٹا سا لفظ ہے لیکن اپنے اندر بہت طوالت، وسعت اور گہرائی لئے ہوئے ہے زندگی کا کوئی شعبہ یا کوئی طبقہ ایسا نہیں جہاں کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کا عمل دخل نہ ہوتا ہو-

ایک تنقید برائے اصلاح ہو تی ہے اور ایک تنقید برا ئے تنقید – تنقید کے متعلق بھی دیگراختراعات کی طرح مختلف الخیال لوگوں کے مختلف نظریات سامنے آئے ہیں جن میں تنقید کو اصلاح کا ذریعہ قرار دینا اپنی رائے کا نپے تلے انداز میں اظہار کرنا منفی و مثبت رجحانات کو زیر بحث لانا وغیرہ شامل ہیں-

انسانوں کی انسانوں پر تنقید کا تعلق یہ ہے تنقید محض شغل کے طور پر کی جاتی ہے- یہ جو لفظ ہے تنقید اس کو اگر اس طرح پڑھیں” تن قید” یعنی جسم کو جکڑنا جسم کو مشکل میں ڈالنا یا کسی کو پریشان کرنا اور یہ تنقید کا منفی پہلو ہے اس تنقید سے بجائے اصلاح ہونے کی بجائے تنقید کا نشانہ بننے والے کی شخصیت میں مزید بگاڑ کے اندیشے کا امکان ہے- بلکہ کسی شخصیت کے مثبت پہلوؤں کو دوسروں کے سامنے اس طرح بیان کریں کہ ہر کوئی چاہے یہ پہلو اسکی شخصیت میں بھی در آئے- کیونکہ انسانی شخصیت پر اچھے برے ہر قسم کے پہلو اور رجحانات اثر انداز ہوتے ہیں اور انسان اپنی فطری ترجیحات و دلچسپی کے اعتبار سے ان پہلوؤں سے کسی نہ کسی حد تک ضرور متاثر ہوتا ہے اور یہی ترجیحات و دلچسبیاں مل کر انسانی شخصیت کی تکمیل کرتی ہیں تنقید کے ذریعے انسانی شخصیت کی اصلاح چاہنا بڑا نازک مرحلہ ہے اس قسم کی تنقید کے لئے بہت احتیاط کرنا ضروری ہے تنقید کے لئے بہت محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے-

تنقید ایک وہ بات ہے جو کہ کسی انسان کے منہ سے جب نکلتی ہے تو پہلے تنقید کرنے والے کی ذہنیت کے بارے میں بتاتی ہے کہ وہ کس سمت میں اور کس طرح کی سوچ رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے نا کہ ہر انسان اپنے ظرف کے مطابق ہی سوچ سکتا ہے۔

Gair Zroori Tanqeed Aur Taluqaat


اپنا تبصرہ بھیجیں