کام کی باتیں


کام کی باتیں

بیشک مشکل وقت بتا کر نہیں آتا مگر
سکھا کر اور سمجھا کر بہت کچھ جاتا ہے

زندگی میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ جو ہورہا ہوتا ہے وہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتا۔ ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ ہم اِس مقام سے کیسے آگے جائیں۔ اِس مسئلے سے کیسے نمٹیں۔ اِس مشکل سے کیسے پیچھا چھڑائیں۔ سامنے آئی رکاوٹ کو کیسے دور کریں۔بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ زندگی کے سفر میں کوئی مشکل کام ہم سے گلے لگ جاتا ہے یا کوئی مشکل آدمی ہمارے سامنے آکے بیٹھ جاتا ہے۔ کوئی مشکل فیصلہ ہمیں دوراہے پر لاکھڑا کرتا ہے یا کوئی مشکل مرحلہ ہمارے پسینے چُھڑادیتا ہے۔ کِسی بھی قِسم کی مشکل ہمیں ذرا دیر کو ضرور ہلادیتی ہے۔ اور اگر مشکل کام، مشکل بات، مشکل آدمی، مشکل مضمون، مشکل فیصلہ زیادہ دیر تک ہمارے حواسوں پر سوار رہتا ہے ۔ صحیح کہا کسی نے کہ

بیشک مشکل وقت بتا کر نہیں آتا مگر
سکھا کر اور سمجھا کر بہت کچھ جاتا ہے

مشکل وقت بے شک بہت مشکل ہوتا ہے لیکن انسان کو پہلے سے زیادہ مضبوط کر جاتا ہےسچ کہتے ہیں مشکل وقت کے گزر جانے سے نہ وہ تکلیف ویسی رہتی ہے اور نہ ہی وہ انسان ویسا رہتا ہے۔
دنیا کے کامیاب لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کرنے سے جو ایک بات سب میں مشترک نظر آتی ہے۔ وہ اُن سب کا مشکل پسندانہ رجحان، مزاج اور شخصیت ونفسیات کے پیچیدہ زاویے ہوتے ہیں۔ بچپن سے اِس طرح کے افراد ایک مختلف طرزِفکر اور اندازِ زندگی کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنی عُمر کے عام لوگوں سے کچھ ہٹ کر، کچھ الگ، کچھ منفرد، کچھ مختلف اور کچھ مشکل باتوں، کاموں اور نظریوں میں ملوث و مصروف۔ باربار کِسی بھی کام میں ناکام ہو ہو کر بھی وہ اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے، جب تک اُنہیں یا تو اُس کام میں کامیابی نہیں مِل جاتی اور یا پھر اُس کام کو کرتے کرتے کوئی اور اچھا نیا بہتر راستہ نہیں دِکھائی دے جاتا۔ اسکی وجہ سے وہ ناکامی کے راستے سے بار بار گرتے ہوئے ہر بار کچھ نیا سیکھتے ہیں۔
ہر مشکل مرحلہ ہمیں یا تو کوئی سبق سِکھانے آتا ہے اور یا ہمیں ایک درجہ آگے لے جانے آتا ہے۔ ہم میں سے وہ لوگ جوخوش قسمت ہوتے ہیں جو عقل مند ہوتے ہیں جو سمجھ دار ہوتے ہے، وہ موقعوں کی مشکل گیندوں کا سامنا کرنے کے لیے ذہنی طور پر ہمیشہ تیا ر رہتے ہیں۔ چوکس و چوکنا رہتے ہیں۔ جو ایسا کرنے کے عادی نہیں ہوتے، وہ آہستہ آہستہ اور پیچھے ہوتے چلے جاتے ہیں۔ پیچھے رہ جاتے ہیں۔

Bay Shak Mushkil Waqt Bta Kr Nahi Ata Magr
Sikha kr Aur Smja Ker Bht Kch Jata Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں