غلط فہمی،بد گمانی فاصلوں کا باعث بنتی ہے


غلط فہمی اگر دل میں زیادہ دیر
رہے تو بد گمانی کو جنم دیتی ہے اور
بد گمانی فاصلوں کا باعث بنتی ہے

مقابلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
یہ ولولے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

قریب آؤ تو شاید سمجھ میں آ جائے
کہ فاصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

ہے میرے ساتھ مرے دشمنوں سے ربط انہیں
یہ سلسلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

اگر ہے کوئی شکایت تو مل کے بات کرو
مراسلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

کسی نے قتل کیا اور سزا کسی کو ملی
یہ فیصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

جو رہزنوں کا تعاون قبول کرتے ہیں
وہ قافلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

تنازعات میں بہتر ہے صلح کر لینا
نئے گلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

یہ لغزشوں کا تسلسل یہ معذرت پیہم
یہ مرحلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

چراغ حق ہیں تو خاموش کیوں ہیں وہ رزمیؔ
بنا جلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں

Galt Fehmi Agr Dil Mein Zyada Dair Rhay To Badgumani Janm Deti Hay Aur Bdgumani Faslon Ka Ba,yis Banti Hay


اپنا تبصرہ بھیجیں