یہ پیٹ ساتھ نہ ہوتا ، تو میں فرشتہ تھا


وہ مجھ کو بانٹ کے، کچھ وقت کاٹ لیتے ہیں
سمجھ لیا ہے، میرے دوستوں نے تاش مجھے

یہ پیٹ ساتھ نہ ہوتا ، تو میں فرشتہ تھا
کیا معاش کے چکّر نے، بد معاش مجھے

میں ایک راز، کہ تھا دفن تیرے سینے میں
بھگت نتیجہ، کہ تُونے کیا ہے فاش مجھے

کہیں میں تم کو مِلوں تو، مجھے بتا دینا
کئی دنوں سے ہے، یارو، میری تلاش مجھے

Yeh Pait Sath Nah Hota To Mein Farishta Tha
Kiya Mou’aash Kay Chakar Nay Badmaash Mujhay


اپنا تبصرہ بھیجیں