حال اور مستقبل


ماضی بدل نہیں سکتا، مگر حال اور
مستقبل آج بھی ہماری مٹھی میں ہیں

حال اور مستقبل

انسانی زندگی کا سفر تین ادوار سے ہو کر گزرتا ہے اور یہ وہ تین زمانے ہیں جنہیں عرف عام میں ماضی، حال اور مستقبل کہا جاتا ہے ماضی جو گزر گیا- اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام کی سورة العصر میں ارشاد فرمایا ہے

”زمانے کی قسم انسان خسارے میں ہے“

اور پرورد گار نے زمانے کی قسم اس لئے کہا ہے کہ ہر زمانے کا انسان جو ایمان‘ صبر اور نیکی سے محروم رہا وہ نقصان میں رہا۔ یعنی جو لوگ ماضی میں ایمان کے بغیرمر گئے‘ خسارے میں ہیں‘ حال کے جو لوگ ایمان اور نیک اعمال سے گریزاں ہیں وہ نقصان میں ہیں اور آنے والے زمانے مستقبل میں بھی جولوگ ایمان کی دولت اورنیکیوں سے محروم رہیں گے نقصان میں رہیں گے۔ پس اگر انسان اس خسارے سے بچنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو ایک مانے‘ اس پر اور اسکے رسولوں پر ایمان لائے‘ نیک اعمال کرے‘ لوگوں کونیکی کی ترغیب دے اور کسی بھی مشکل میں صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے‘ یہ سب کرنے سے انسان ہرقسم کے نقصان سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ایمانی ‘ صبر اور نیک اعمال سے دنیا و آخرت میں فائدے ہی فائدے عطا کریں گے۔

انسانی زندگی میں مذکورہ تینوں ادوار کی الگ الگ اہمیت و حیثیت ہے بہت سے انسان اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہوئے اپنے حال کو درست کرنے میں کوشاں رہتے ہیں تا کہ روشن مستقبل پا سکیں دنیا میں تمام انسانوں کا ماضی حال یا مستقبل ایک سا نہیں ہوتا جن کا ماضی ان کے حال سے قدرے خوشگوار گزرا ہوتا ہے وہ اپنے اچھے دنوں کی یاد میں اپنا حال سوگوار کردیتے ہیں جبکہ وہ چاہیں تو اپنے حال کو اپنے ماضی سے بھی زیادہ بہتر اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔
ٕ
جن لوگوں کا ماضی اچھا نہ گزرا ہو وہ حال میں بھی اپنے ماضی کو یاد کر کے روتے رہتے ہیں اور اپنے حال کو بھی بے حال کرتے ہیں انسان کو چاہیے کہ وہ ہرحال میں خوش رہنے کی کوشش کرے ‘پورے ہیں وہی مرد جو ہر حال میں خوش ہیں’ عالم مایوسی میں بھی امیّد کے دیئے جلا سکتا ہے ماضی کی ناخوشگوار یادوں اور باتوں سے نجات پا سکتا ہے ایسی یادوں اور ایسی باتوں کو دہرانے سے کیا حاصل جو انسان کو حال کے خوشگوار لمحات میں بھی خوش نہ رہنے دے۔

انسان اپنا ماضی کبھی نہیں بھول سکتا وہ اپنے ماضی کے حالات کو مدٌنظر رکھتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل کے فیصلے کر سکتا ہے اگرچہ مستقبل کے بارے میں کوئی بھی کچھ نہیں جان سکا نا جان سکتے ہیں لیکن ایک مسلمان اپنا ایمان کامل کر سکتا ہے اور اپنی
قوٌتِ ایمانی سے اپنی زندگی کے ادوار کو روشن کر سکتاہے۔

اپنے گھر کے آنگن میں نئے گلاب تلاش کریں
ماضی حال اور مستقبل کے کوئی خواب تلاش کریں

Maazi Badl Nahi Skta, Mgr Haal Aur
Mustqbil Aaj Bhi Hmari Muthi Me Hen


اپنا تبصرہ بھیجیں