جب روٹیاں چار ہوں
اور کھانے والے پانچ
تب صرف ماں ہی کہتی ہے
مجھے بھوک نہیں
بو علی سینا نے کہا
اپنی زندگی میں محبت کی سب سے اعلٰی مثال تب دیکھی-جب سیب چار تھے اور ہم پانچ
تب ماں نے کہا مجھے سیب پسند ہی نہیں
میں نے محسوس کیا ہے
راتوں کی تنہائی کو
لمحہ لمحہ صدیاں جی کر
تڑپا ہوں رہائی کو
آغوش میں لیکر اپنے مجھ کو
سو جا بچے کہتی تھی
میری خاطر جانے کتنی
راتیں جاگتی رہتی تھی
مشکل میں مجھ کو دیکھ کے اکثر
سجدوں میں روجاتی تھی
میری شکم کو بھر کے ماں
بھوکا ہی سوجاتی تھی