ہم تو مٹ جائیں گے اے ارض وطن لیکن تم کو،
زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک
14 اگست 1947ء کا سورج مسلمانانِ برصغیر کے لئے آزادی کا پیامبر بن کر طلوع ہوا تھا-
14 اگست 2022ء ہے آج، آج پاکستان کو بنے 75 برس گزر چکے ہیں۔
پاکستان بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لئے ایک عنایت ہے، جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ اس کا قیام لیل القدر کی رات میں ہوا، لاکھوں لوگوں نے اپنا خون دے کر ایسا مُلک دیا جہاں مسلمان آزادی سے سانس لے سکتے ہیں۔ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔
پروردگار عالم ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے، اسے دشمنوں سے محفوظ رکھے، پروردگار عالم ہماری افواج اور ہماری حفاظت پر معمور تمام اداروں کا حامی و ناصر، آئیے عہد کریں کہ ہم مل کر تمام تر اختلافات چاہے وہ زبان، فرقے، رنگ، نسل، علاقے یا کسی بھی بنیاد پر ہوں ان کو یکسر نظر انداز کرکے، اپنے ملک کی ترقی و عروج کے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں گے، اور آنے والے وقتوں میں اپنی دھرتی کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،انشاء ﷲ مستقبل کا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کا عکاس ہوگا-