ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت


dua

روزہ ایسی عبادت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق زندگی کے ان تمام مراحل میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔

• پہلا عشرہ رحمت کا ہے جو زندگی کے خصوصاً پہلے مرحلے میں اشد ضروری ہے
• دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے جو زندگی کے دوسرے مرحلے کے لئے کار آمد ہے کہ اس کی وجہ سے قبر میں راحت ملے گی
• تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے جو زندگی کے تیسرے مرحلے میں کار آمد ہے

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کو مغفرت والا عشرہ قرار دیا گیا ہے جس کیلئے یہ دعا پڑھنی چاہیے
اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ

ماہ رمضان مغفرت کا وہ عظیم الشان مہینہ ہے کہ جو شخص اس کو پانے کے بعد بھی مغفرت سے محروم رہ گیا وہ انتہائی بدقسمت اور حرماں نصیب ہے۔

سیِدتنا ام ھانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے ، دو جہاں کے سلطان ﷺ کا فرمان عبرت نشان ہے
میری امت ذلیل و رسوا نہ ہوگی جب تک وہ ماہ رمضان کا حق ادا کرتی رہے گی۔

پس اگر یہ شخص اگلے ماہ رمضان کو پانے سے پہلے ہی مر گیا تو اس کے پاس کوئی ایسی نیکی نہ ہوگی جو اسے جہنم کی آگ سے بچا سکے۔ پس تم ماہ رمضان کے معامَلے میں ڈرو کیونکہ جس طرح اِس ماہ میں اور مہینوں کے مقابلے میں نیکیاں بڑھا دی جاتی ہیں اسی طرح گناہوں کا بھی معاملہ ہے۔

اللہ پاک ہمیں ماہ رمضان کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Maah e Ramzan Ka Doosra Ashra Maghfrat


ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں