عالمِ اسلام کو ماہِ رمضان مبارک ہو


پورے عالمِ اسلام کو ماہِ رمضان مبارک ہو
اس تمنا کہ ساتھ کہ یہ ماہِ مبارک پوری دنیا کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ ہو، ہم پورے عالم اسلام کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں

رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری

روزے کا مفہوم یہ ہے کہ صبح کاذب سے لے کر سورج غروب ہونے تک کھانے، پینے ، جنسی تعلق جیسے متعدد دنیاوی راحتوں سے اجتناب کیا جائے اور ہر طرح کی برائیوں سے بچا جائے۔ روزہ، صحت اور معاشرتی اعتبار سے ہماری زندگیوں میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں خالق حقیقی سے قربت جیسے روحانی ثمرات بھی عطا کرتا ہے۔

روذہ صرف عالم اسلام سے ہی مخصوص عبادت نہیں ہے بلکہ تمام ادیان میں بھی روزہ موجود ہے۔ اور یہ بات قرآن کریم کی اس آیت سے ثابت ہوتی ہے کہ جس میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ “اے ایمان والوں تم پر روزہ فرض کیا گیا ہے جیسا کہ تم سے پہلوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم تقوی اختیار کرو”۔ یعنی اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ انسانی تاریخ کی ابتدا سے لے کر اب تک تمام پیغمبر روزہ رکھتے رہے ہیں۔ زمین پر اترنے والے ہر دین میں روزے کا رُکن موجود رہا ہے۔ عیسائیت میں وقت کے ساتھ ساتھ روزے کی شکل، دورانیے اور اصول و ضوابط میں تبدیلی آنے کے باوجود روزہ کلیسیا کے تین احکامات میں سے ایک ہے۔ اسی طرح صیہونیت میں اسے یوم کیپور کہا جاتا ہے اور تورات کے مطابق بھی بعض ایام میں روزہ رکھا جاتا ہے۔

یہ وہ با برکت مہینہ جس میں
اِس کی رات میں قِیام تطَوّع ہے
ایک رات ہزارمہینوں سے بہتر ہے
اِس کے روزے اللہ پاک نے فرض کیے
اِس ماہِ مُبارَک کی ایک خُصُوصِیَّت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے اِس میں قُراٰنِ پاک نازِل فرمایا ہے

پُورا رمضان خَیر ہی خَیر ہے دِن کا روزہ ہویا رات کا قِیام۔ قِیامت میں رمضان و قرآن روزہ دار کی شَفاعت کریں گے کہ رمضان تَو کہے گا ، مولیٰ پاک ! میں نے اِسے دن میں کھانے پینے سے روکا تھا اور قُرآن عَرض کریگا کہ یا ربّ! عزوجل میں نے اِسے رات میں تِلاوت و تراویح کے ذَرِیعے سونے سے روکا ۔ رمضان مبارک میں اِفطار اور سَحَری کے وقت دُعاء قَبول ہوتی ہے ۔ یعنی اِفطار کرتے وَقت اور سَحَری کھا کر ۔یہ مرتبہ کسی اور مہینے کو حاصِل نہیں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے حالِ زار پر رَحم فرمائے۔اور ہماری بے حساب مغفِرت فرمائے۔اور اللہ پاک سے یہ بھی دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مبارک ماہ کی قدر کرنے کی توفیق عطا کرے۔ اور اس قیمتی وقت کو نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین

Aalm e Islam Ko Mah e Ramzan Mubarik Ho


اپنا تبصرہ بھیجیں