ایک خواہش


وہ جو کہتے ہیں کہ ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے
جھوٹ تو نہیں کہتے
ہم جو آنکھ سے اوجھل ہوتے ہیں
اس ہی گمان میں کہ کوئی ہمیں ڈھونڈ لے
پھر کسی کو مل جانے کی تمنا میں
یا کسی کے مل جانے کی خواہش میں
ایسے کھو جاتے ہیں کہ

خود کو بھی ڈھونڈنے سے نہیں ملتے

سفر تمام ہوا

Aik Khawahish


اپنا تبصرہ بھیجیں