اسماء الحسنیٰ – اللہ


اللہ

(اللہ)کا مطلب ہے معبو د ۔ معبودبرحق ہے تمام مخلوق اس کی الوہیت اور عبودیت میں شامل ہے کیوں کہ وہ ان معبودانہ صفات کا حامل ہے جو صفات کمال ہیں۔ ،یہ اللہ تعالیٰ کا خاص ذاتی نام ہے جو اسمائے حسنیٰ میں سب سے زیادہ شان والا ہے، اس لئے اسے اسم اعظم بھی کہتے ہیں۔

یَااَللّٰہُ کہہ کر دعا مانگا کیجئے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا
اللہ کے علاوہ کوئی سچا اللہ نہیں (البقرہ :۵۵۲)

یہ خوبصورت نام رب تبارک و تعالیٰ کا تعارفی نام ہے۔ جو سچا معبود ہے۔ اس کے علاوہ ہر معبود باطل ہے۔ یہ نام اللہ تعالیٰ کے لئے خاص ہے۔ اس کے علاوہ کسی اور کے لئے یہ نام رکھنا جائز نہیں ہے۔ اور یہ نام اللہ تعالیٰ کے سب ناموں سے زیادہ عظیم ہے۔ قرآن کریم میں یہ نام (۲۰۶۲) بار آیا ہے۔

Allah


اپنا تبصرہ بھیجیں