لوگ کہتے ہیں کہ
زبردست محبت وہ ہوتی ہے
جو تمہیں بٹھاتی ہے
پینے کو پانی دیتی ہے
اور تسلی آمیز انداز میں
تمہارے سر پہ تھپکی دیتی ہے
مگر میں کہتی ہوں کہ
زبردست محبت وہ ہے
جوتمہیں اڑادے فضا میں
بھڑکا دے تمہارے وجود میں شعلے
تم آسمانوں میں جلتے ہوئے اڑتے جاؤ
اور رات کو ہما پرندے کی طرح روشن کر دو
ایسی محبت جو تمہیں جنگل کی آگ کی طرح
بھگاتی جائے اور تم…..
تم دوڑتے دوڑتے رکو نہیں۔
اور جس شے کو بھی تم چھوؤ
اسے جلا کر راکھ کرتے جاؤ۔
میں کہتی ہوں یہ ہے اچھی محبت۔
جو تمہیں جلا ڈالے
جو تمہیں اڑا ڈالے
اور تم اس کے ساتھ
بھاگتے چلے جاؤ…..
سی. جوےبیل سی
C. JoyBell C