اسماء الحسنى- الاحد


الاحد

اکيلا

الاحد اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے
الاحد کے معنی ہیں ’’یکتا‘‘:

بے مثال ،اکیلا،جو اپنی ذات و صفات میں یکتاہے جس کا ذات، صفات، عبادات میں کوئی شریک نہیں۔ وہ تمام صفات کمال میں یکتا ہے۔ ان میں اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں۔ بندوں کا فرض ہے کہ اسے عقلی طور پر ‘ زبانی طور پر اور عملی طور پر ایک مانیں یعنی اس کے کمال مطلق کا اعتراف کریں، وحدانیت صرف اسی کے لیے تسلیم کریں اور ہر قسم کی عبادت صرف اکیلے کے لیے خاص کردیں۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَّمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ‌ۚ‏ (ص۔۵۶)
اللہ کے لئے علاوہ کوئی سچا الہ نہیں ہے وہ واحد ہے غالب ہے

قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌ۚ‏ (الاخلاص:۱)
(اے محمد ﷺ ) آپ کہہ دیں وہ اللہ ایک ہے۔

اللہ تعالیٰ الواحد الاحد ہے۔ جو اپنے تمام کمالات میں احد ہے۔ حتی کہ اس کا کوئی شریک نہیں وہ اپنی الوہیت، اپنے اسماء، اپنی صفات اور اپنی ربوبیت میں بھی منفرد ہے۔ اس کی مانند کوئی چیز نہیں۔۔ نہ اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔

Al Ahad
Akela


اپنا تبصرہ بھیجیں