6 مہینے کے لیے غائب ہو جائیں۔۔۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
جی آپ نے صحیح پڑھا ہے۔ 6 مہینے کے لیے غائب ہو جائیں اگر عزت سے زندہ رہنا ہے تو۔۔۔
اگر آپ کے پاس۔۔۔
کام نہیں ہے؟
انکم نہیں ہے؟
کہاں سے شروع کریں؟
کیا کریں؟
لوگوں کی Success Stories پڑھ پڑھ کر تھک گئے ہیں؟
انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائیں؟
حل چاہیے؟
تو۔۔۔
6 مہینے کے لیے غائب ہو جائیں۔۔۔
صرف 6 مہینے کی بات ہے۔ زیر زمین چلے جائیں، لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو جائیں، چھپ جائیں، دوستوں سے کنارہ کشی کر لیں، پختہ عہد کر لیں کہ انٹرنیٹ کا استعمال صرف تحقیقی و تخلیقی کام کے لیے ہوگا۔۔۔ صرف مفید استعمال۔
صرف 6 مہینے کے لیے Missing Person بن جائیں۔ 15-12 گھنٹے روزانہ محنت کریں۔ وہ ہنر سیکھیں جس کی ڈیمانڈ ہے، جس کا مارکیٹ میں گاہک ہے۔
ڈیمانڈ کس چیز کی ہے؟
حضور والا!
یہ ہیں وہ ذرائع جس سے انٹرنیٹ پر بیٹھ کر نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ لیکن نوٹ چھاپنے سے پہلے۔۔۔!
تیار ہیں؟ مندرجہ ذیل سکلز (Skills) کی ڈیمانڈ ہے۔
سکل # 1: Adobe Illustrator
ہر کمپنی کو گرافک ڈیزائنر کی ضرورت ہے۔ گرافک ڈیزائننگ کی ڈیمانڈ پوری دنیا میں ہے۔ آپ پنڈ دادن میں بیٹھ کر نیو یارک میں کام کر سکتے ہیں۔ ایک مہینے میں یہ کام سیکھ کر کچھ مہینے پریکٹس کریں۔ لوگوں کو فری سروس دے کر اپنا ہاتھ سیدھا کریں اور دنیا میں اس سروس کو بیچ کر ڈالر چھاپیں۔ گرافک ڈیزائنرز کتنا کماتے ہیں؟ 500 ڈالرز سے لے کر 5000 ڈالرز تک مہینے میں کما سکتے ہیں۔
سکل # 2: Video Editing
ویڈیو ایڈیٹنگ کا کام بہت بے حد تک بڑھ رہا ہے، YouTube ہو یا سوشل میڈیا کے اشتہارات، اچھے ویڈیو ایڈیٹر کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
سکل # 3: Shopify
سیکھیں اور dropshipping کی سروسز پوری دنیا کو دیں اور خود بھی اپنی آن لائن دکان چلائیں۔ یہ پندرہ دن کا کورس ہے۔
سکل # 4: English Content Writing
اگر آپ کو انگلش میں لکھنے میں مہارت حاصل ہے تو پوری دنیا میں Content Writing سروسز بیچ کر ڈالر کما سکتے ہیں۔
سکل # 5: Affiliate Marketing
سیکھیں اور بغیر پیسے کے کاروبار کریں۔ دوسروں کی مصنوعات انٹرنیٹ پر بیچیں اور اپنا کمیشن کھرا کریں۔
سکل # 6: Facebook Marketing
یعنی نیلا جادو۔ دنیا بھر میں اس کی ڈیمانڈ ہے۔ اپنی پروڈکٹس بیچیں یا دوسرے لوگوں کی کیمپین چلائیں۔ فیس بک نوٹ چھاپنے کی مشین ہے۔
سکل # 7: فری لانسنگ (Freelancing)
ہزاروں لوگ Fiverr اور فری لانسنگ ویب سائٹس پر اپنے ہنر بیچ کر ڈالر کما رہے ہیں۔
سکل # 8: YouTube
یو ٹیوب پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کریں اور اپنی پروڈکٹس کو پروموٹ کریں۔ Adsense سے ڈالرز بھی کما سکتے ہیں لیکن لمبا پراسس ہے۔ اگر آپ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہو جائیں تو پیسے کمانے کے بے شمار طریقے ہیں۔
ایکسل # 9: Excel
ایکسل کاروباری دنیا کے سکلز کا شہزادہ ہے۔
ایکسل فری لانسنگ سائٹس پر بہت بکنے والا سکل ہے۔
سکل # 10: Quick Books
کوئیک بک کی ضرورت ہر چھوٹے بزنس کو ہے۔ یہ سکل سیکھ کر آپ تمام فری لانسنگ سائٹس پر پیسے کما سکتے ہیں۔
سکل # 11: Ababeel English
فری لانسنگ سائٹس پر ساری communication انگلش میں ہوتی ہے۔ انگلش کے بغیر فری لانسرز لولے لنگڑے ہیں۔
سکل # 12: Amazon VA
ایمازون دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ جہاں شلوار میں ڈالنے والے ناڑے سے لے کر کمپیوٹر ٹیبل تک ہر چیز بکتی ہے۔ پاکستانی اب ایمازون پر براہ راست بزنس کر سکیں گے۔ آپ دس دن کا Virtual Assistant کورس کر کے پوری دنیا کے کاروباری لوگوں کو سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔
سکل # 13: SEO
آن لائن دنیا کا بادشاہ ہنر ہے۔ ایک مہینے میں یہ کام سیکھیں اور دو چار مہینے پریکٹس کریں۔
تحقیق کرنے والوں کے لیے اور بھی بہت سی راہیں قدم چومنے کے لیے منتظر ہے۔۔۔ آپ کچھ کرنے والے تو بنیں-