سزا اور جزا


اللہ تعالیٰ ہمارے لیے کون ہے؟
اورہم اللہ تعالیٰ کے لیے کیا ہیں؟

اللہ تعالیٰ آپ کے گناہ کرتے ساتھ ہی آپ سے نفرت نہیں کرنے لگ جاتا۔ وہ آپ کو ایک دم سے رد نہیں کر دیتا۔ یہ جو ہمارا کانسپٹ ہے نا کہ اللہ تعالیٰ ایک دم ہمارے اوپر کاٹا پھیر دیتا ہے‘ یہ غلط ہے۔

جب تک آپ زندہ ہیں‘ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مہلت دی ہوئی ہے۔ جب تک آپ زندہ ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ سے مایوس نہیں ہوا۔اس کا اور آپ کا تعلق سزا اور جزا سے ہٹ کے کچھ اور بھی ہے۔اس نے اپنے ننانوے نام آپ کو کیوں عطا کیے تھے؟ تاکہ آپ الجبار القہار پہ ہی نہ اڑے رہیں بلکہ اپنے رب کو سمجھنے کی بھی کوشش کریں۔

قرآن میں اللہ تعالیٰ نے چار دفعہ قسم اٹھا کے فرمایا ہے کہ اس نے انسان کو احسن تقویم سے پیدا کیا ہے۔بہترین سانچے میں پیدا کیا ہے۔اس کو اللہ نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔جس شے کو اتنے پیار سے بنایا جائے‘ کیا ذرا ذرا سی باتوں پہ اس کا مالک اس کو ناپسند کرنے لگتا ہے؟

ہم نے دراصل کبھی اللہ تعالیٰ کو سمجھا ہی نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ

Saza Aur Jaza


اپنا تبصرہ بھیجیں