وہ اپنی طلب تب دیتا ہے جب ہر طلب سے لا طلب کر دیتا ہے
وہ اپنا پتہ وہاں دیتا ہے جہاں الا اپنے ہر شے کو لا کر دیتا ہے
وہی ترجیحِ اول ہے اور جو اسے ترجیحِِ اول کر لے وہ دنیا و آخرت، خوشی وغمی، زندگی و موت، جنت و دوزخ، عروج و زوال، خواہش وآزمائش اور آسائش سے بے نیاز کر دیا جاتا ہے
وہ دعوؤں میں نہیں ملتا وہ قربانیوں میں ملتا ہے
وہ انا میں بضد ہونے پر نہیں ٹوٹ جانے پر ملتا ہے
وہ اپنی چاہ صرف سچوں کو دیتا ہے
سب سفر کا حصہ ہے … تطہیر کا سفر خواہش کی کس گرہ کی آزمائش سے گزرے گا یہ پاکیزگی کا تقاضا طے کرتا ہے.. وہ پاک ہے جسے چنتا ہے اسے پاک کر دیتا ہے
پاک کس سے _؟؟ کبھی سوچا ہے_؟؟
وہ پاک کر دیتا ہے اپنے سوا ہر اس شے سے جو تمہارے اور اسکے درمیان حائل ہو ….
وہ تمہیں تم سے گزار کر تمہیں خود تک لاتا ہے..