تـربـیـت


bachpan

بچـے کو ایک زور کا تھـپڑ لگا کر ہم کہـتے ہـیں کہ کـتنی بار کہا ہے چھـوٹے بھـائی کو مارا نہ کرو-

زور کا چـلا کر کہـتے ہیں کہ چیـخا نہ کرو-

جھـوٹ سے روکـنے کے لئـے اس کو کہـتے ہیـں جو جھـوٹ بولتا ہے اسکی زبـان کالی ہو جاتـی ہے۔

مسلسل موبائـل فون اور ٹیـبلـٹ اور ٹی وی کا استعـمال کرتے ہوئے انہـیں کہـتے ہیـں کہ بیٹا، ہر وقت ٹـی وی نہ دیکـھـا کریں، جا کر اپنی پڑھائی کریـں

جو اخـلاق، عادات و اطوار آپ اپنـی اولاد میـں پیدا کرنا چاہتـے ہیـں اسکا عمـلی نمـونہ بن کر دکھائیـے-

بچے وہی کریں گے جو وہ آپکو کرتا دیکھـیں گے۔ انکی بہتـرین تربیـت کرنے کے لئے اپنـی تربـیت کیجـئے۔

یاد رکھـیں کہ بچـے وہ نہیـں کرتے جو آپ انہیـں کہـتے ہیں، بلکہ وہ کرتے ہیـں جو ہمیـں کرتا دیکھـتے ہیـں۔

بچے سے یہ مت کہیں کہ :دیوار پر نقش و نگار بنا کر اسے گندا مت کرو ۔بلکہ کہیں پیپر پر یہ نقش و نگار بناو جب بنا لو گے تو ہم اسے دیوار فریج یا تختہ پر سجائیں گے-

بچے سے ایسے نہ کہیں کہ نماز پڑھو ورنہ سیدھے جہنم میں جاو گے بلکہ کہیں کہ آو اکٹھے ایک ساتھ نماز پڑھیں تاکہ ہم جنت میں بھی اکٹھے ہو جائیں-

بچے سے یہ نہ کہیں کہ اٹھو اور اپنا کمرہ صاف کرو کیا جنگل بنا رکھا ہے بلکہ یہ کہیں کہ بیٹا کیا کمرے کی صفائی میں کوئی مدد چاہییے کیوں کہ تم تو ہمیشہ صفائی اورسلیقہ کو پسند رکھتے ہو-

بچے سے یہ مت کہیں کہ کھیل کود چھوڑو پڑھائی کرو پڑھائی، بہت اہم ہے بلکہ کہیں کہ اگر آپ نے آج پڑھائی جلدی مکمل کرلی تو میں آپ کے ساتھ کھیلوں گی یا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حوالہ دیں جو اسے پسند ہو-

بچے سے یہ نہ کہیں اٹھو اور دانت برش کرو میں تمہیں حکم، دے رہی ہوں بلکہ کہیں کہ میں تم سے بہت خوش ہوں اس لیے کہ تم ہمیشہ میرے کہے بغیر دانت صاف کرلیاکرتے ہو۔

بچے سے یہ نہ کہیں کہ بائیں کروٹ مت سویا کرو بلکہ کہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے سکھایا ہے کہ ہم دائیں کروٹ سویا کریں-

بچے سے مت کہیں کہ چاکلیٹ نہ کھایا کرو تاکہ دانتوں میں کیڑا نہ لگے بلکہ کہیں کہ میں نے دن میں ایک بار چاکلیٹ کھانے کی اجازت اس لیے دی ہے کہ میں جانتی ہوں تم بہت سمجھہدار ہو اپنے دانتوں کی صفائی کا خوب خیال رکھتے ہو-

یاد رکھیے کہ ہر ہر لفظ اور ہر کام جو آپ کرتے ہیں وہ بچے کو بے حد متاثر کرتا ھے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ آپ کی سیرت و اخلاق بلکہ آپ کا اپنا ہی عکس ھے-

TARBIYAT


اپنا تبصرہ بھیجیں