سورة الضحى


وَالضُّحٰىۙ‏
قسم ہے دن کی۔ ﴿۱﴾

By the morning hours
اسے اپنی زندگی کے روشن دن یاد آ رہے تھے

وَالَّيۡلِ اِذَا سَجٰىۙ‏
اور قسم ہے رات کی، جب وہ چھا جائے۔ ﴿۲﴾

And by the night when it is stillest
اس کو وہ سناٹے بھری رات یاد آئی

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ‏
تمہارے رب نے تمہیں اکیلا نہیں چھوڑا اور نہ ہی وہ ناراض ہے۔ ﴿۳﴾

Thy Lord hath not forsaken thee nor doth He hate thee
یہ کون تھا جو اس کی ہر سوچ پڑھ لیتا تھا؟ یہ کون تھا؟

وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ‏
یقیناً تمہارے لئے انجام آغاز سے بہتر ہو گا۔ ﴿۴﴾

And verily the latter portion will be better for thee than the former
کیا واقعی اب بھی اس سارے کا انجام اچھا ہو سکتا تھا؟

وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ‏
تمہارا رب بہت جلد تمہیں وہ دے گا جس سے تم خوش ہو جاؤ گے۔ ﴿۵﴾

And verily thy Lord will give unto thee so that thou wilt be content
کیا واقعی اللہ نے اسے چھوڑا نہیں تھا؟

سورة الضحى

اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى
کیا اس نے تمہیں یتیم پا کر ٹھکانہ نہیں دیا؟‏ ﴿۶﴾

Did He not find thee an orphan and protect (thee)
اللہ کو اس کی اتنی فکر تھی کہ وہ اس کے اُداس دل کو تسلی دینے کے لئے یہ سب اسے بتا رہا تھا؟

وَوَجَدَكَ ضَآلاًّ فَهَدٰى
کیا اس نے تمہیں راہ گم پا کر ہدایت نہیں دی؟ ﴿۷﴾

Did He not find thee wandering and direct (thee)
ہاں، واقعی یہ ہی تو ہوا تھا….

وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلاً فَاَغۡنٰىؕ‏
ور تمہیں نادار پا کر غنی نہیں کر دیا؟ ﴿۸﴾

Did He not find thee destitute and enrich (thee)
ہاں، واقعی یہ بھی تو ہوا تھا….

فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ‏
پس تم بھی یتیم پہ سختی نہ کرنا ﴿۹﴾

Therefor the orphan oppress not
اللہ ایسا کبھی نہیں ہوگا….

وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ
اور سائل کو مت ڈانٹنا ﴿۱۰﴾

Therefor the beggar drive not away
اللہ ایسا بھی نہیں ہوگا….

وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتے رہنا۔ ﴿۱۱﴾

Therefor of the bounty of thy Lord be thy discourse
سورۃ الضحٰی ختم ہو چکی تھی۔
ایسا لگا جیسے ابھی ابھی آسمانوں سے اُتری تھی…..

Surah Duha


اپنا تبصرہ بھیجیں