جادو گر کا شکریہ


ﺣﺴﯿﻦ

آج میری بیوی مجھے کہنے لگی آپ بہت لکھتےہیں ناں، آج میرے لیے بھی کچھ لکھیں پھر مانوں گی کہ واقعی آپ رائٹر ہیں ۔۔۔
سو میں نے اس کے لیے کچھ لائنیں لکھی ہیں—

میرا جادوئی گھر۔۔۔
میرا شوہر اور بچے ایک جادوئی گھر میں رہتے ہیں۔۔۔
وہ اپنے کپڑے میلے کچیلے اتارتے ہیں، جو اگلے ہی دن صاف ستھرے ہوجاتے ہیں ۔۔۔

وہ اپنے جوتے سکول اور آفس سے آتے ہی ادھر ادھر اتار دیتے ہیں،۔۔ پھر اگلے دن صبح وہ پالش شدہ صاف جوتے پہن کر جاتے ہیں ۔۔۔

ہر روز رات کو کوڑے والی باسکٹ کچرے سے بھری ہوتی ہے اور اگلے دن صبح سویرے ہی وہ خالی ہوتی ہے۔۔۔

میرے جادوئی گھر میں بچے کھیلتے ہوئے گند ڈالتے ہیں، لیکن اگلے ہی لمحے وہ صاف ستھرا ہوجاتا ہے ۔۔۔ اور ان کے کھیلوں کا سامان اپنے اپنے باکس میں ترتیب سے رکھ دیا جاتا ہے ۔۔۔

ہر روز میرے جادوئی گھر میں میرے بچوں اور شوہر کی پسند کے مختلف کھانے بنتے ہیں ۔۔۔

میرے جادوئی گھر میں ہر روز قریباً سو بار ماما، ماما کہا جاتا ہے ۔۔۔
ماما ناخن تراش کہاں ہے۔۔۔؟
ماما میرا ہوم ورک مکمل کروائیں ۔۔۔
ماما ھادی بھیا مجھے مار رہا ہے ۔۔۔
ماما بابا جانی آگئے۔۔۔
ماما آج مجھے سکول لنچ بکس لے کر نہیں جانا۔۔
ماما آج بریانی بنائیں ۔۔۔
ماما آج مجھے چیونٹی نہیں مل رہی وہ ہر روز یہیں لائن بنا کر چلتی ہیں ۔۔۔
ماما مجھے سینڈوچ بنا کر دیں۔۔۔
ماما مجھے واش روم جانا ہے ۔۔۔
ماما یہاں میری بک پڑی تھی ۔۔۔ اب نہیں ہے ۔۔۔
رات سونے سے پہلے آخری لفظ ماما اور صبح اٹھتے ہی پہلا لفظ ماما میرے جادوئی گھر میں سننے کو ملتا ہے۔۔۔

یقینا کبھی بھی کوئی اس جادو نما گھر کی طرف متوجہ نہیں ہوا ہو گا۔۔۔ حالانکہ یہ جادو نما گھر ہر کسی کے پاس ہے ۔۔۔
اور نہ ہی کبھی کسی نے اس گھر کے جادو گر کا شکریہ ادا کیا ہوگا۔۔۔

ان جادوئی گھروں کا جادوگر کوئی اور نہیں بلکہ ہر بیوی اور ماں ہے۔۔۔ جو اپنے اپنے گھروں میں ایسے جادو کرتی ہیں۔۔۔

اللہ سلامت رکھے ہر بیوی اور ماں کو، جن کے صبر اور نہ ختم ہونے والی ڈیوٹی کی وجہ سے ہر گھر میں رونق ہے۔۔

خاص کر اللہ بیویوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ایسی مخلوق کو جو کہتے ہیں: “تم گھر میں رہ کر کرتی کیا ہو۔”

JADUGAR KA SHUKRIYA


اپنا تبصرہ بھیجیں