اسماء الحسنى- الھادی


الھادی

سيدھا راستہ دکھانے والا

الھادی اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔ الھادی کے معنی ہیں ہدایت دینے والا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:“
وَكَفَى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا
کافی ہے کہ تیرا رب ہدایت دینے والا اور مددگار ہے۔ (الفرقان:31)
الھادی کے معنی لطف وکرم کے ساتھ کسی کی رہنمائی کرنے کے ہیں۔
انسان کو اللہ تعالیٰ نے چار طرح سے ہدایت دی ہے
( 1 ) وہ ہدایت جو عقل وفطانت اور معارف ضروریہ کے عطا کرنے کی ہے-
رَبُّنَا الَّذِي أَعْطى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدى[ طه/ 50] ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر مخلوق کا اس کی ( خاص طرح کی ) بناوٹ عطا فرمائی پھر ( ان کی خاص اغراض پورا کرنے کی ) راہ دکھائی-
( 2 ) دوسری قسم ہدایت
وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے پیغمبر بھیج کر اور کتابیں نازل فرما کر تمام انسانوں کو راہ تجارت کی طرف دعوت دی ہے چنانچہ ایت :۔ وَجَعَلْنا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنا[ الأنبیاء/ 73] اور ہم نے بنی اسرائیل میں سے ( دین کے ) پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ( لوگوں کو ) ہدایت کرتے تھے۔ میں ہدایت کے یہی معنی مراد ہیں۔
( 3 ) سوم بمعنی توفیق
خاص جو ہدایت یافتہ لوگوں کو عطا کی جاتی ہے۔ چنانچہ فرمایا :۔ وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زادَهُمْ هُدىً [ محمد/ 17] جو لوگ، وبراہ ہیں قرآن کے سننے سے خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے ۔
۔ ( 4 ) ہدایت سے آخرت میں جنت کی طرف راہنمائی کرنا مراد ہوتا ہے چنانچہ فرمایا
سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بالَهُمْ [ محمد/ 5]( بلکہ ) وہ انہیں ( منزل ) مقصود تک پہنچادے گا۔ اور آیت وَنَزَعْنا ما فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ [ الأعراف/ 43] میں فرمایا ۔[1]
الھادی جو اپنے بندوں میں سے جس پر احسان کرنا چاہے اسے ہدایت دے دیتا ہے۔ اور ان میں سے اپنے اولیاء کو اپنی ربوبیت، الوہیت اور اپنے اسماء و صفات کے ذریعے اپنی معرفت پر دلالت کرتا ہے۔ اور انہیں نجات کا رستہ سمجھاتا ہے۔ جو اسلام ہے اور وہ اتباع الرسول ﷺ پر مبنی ہے۔

ALHAADI


اپنا تبصرہ بھیجیں