دلِ بے قرار


اے بلندیوں کے بادشاہ

تو جانتا ہے اپنی پوری کائنات کو
رائی کے برابر زرہ سے دانے کو

تو واقف ہے
دلوں کے حال سے

پھر یہ کیسے ممکن ہے
تو بے خبر رہے
میرے دلِ بے قرار سے
اور
دامن نہ بھر دے

اک نئے اعتبار سے

میرے خدا

Dill-e-Beqarar


اپنا تبصرہ بھیجیں