ﷲ کی محبت


کیا یہ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے

کیا محبت کا جواب محبت سے دیا…؟
مجھے ﷲ کی محبت پر بہت حیرانی اور خوشی ہوتی ہے۔
ﷲ اپنے بندوں کو بلکل معصوم بچے کی طرح پیار کرتے ہیں۔

جیسے چھوٹے بچے کو ماں پیار سے سمجھاتی ہے۔ اسطرح ﷲ ہمیں ہر بات قرآن کے ذریعے سمجھاتے ہیں۔
چھوٹی چھوٹی مثالوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر۔کبھی مکھی مچھر مکڑی چیوٹی کی مثال دے کر سمجھاتے ہیں۔
کبھی قلم اور زمانے کی قسم کھائی ہے۔ تا کہ اسکا بندہ راہ راست پر آجائے۔

جیسے ماں اپنے بچوں کو قصے سنا کر سبق دیتی ہے ﷲبھی پرانی قوموں کے قصوں سے عبرت دلاتے ہیں۔
بار بار شیطان سے پچنے کی تلقین کرتے ہیں۔اچھے کام کرنے کے لیے جنت کی بشارت دیتے ہیں۔

دوزخ سے ڈراتے ہیں۔ہر چیزمیں ہر مثال میں ﷲ کا پیار ہی پیار نظر آتا ہے۔
کبھی ہم نے ان مثالوں کو جاننے کی سمجھنے کی کو شش کی۔
قصوں سے عبرت حاصل کی؟؟ ۔

جنت کے لیے تیاری کی دوزخ سے شیطان سے بچنے کی کوشش کی-
قرآن مجید کو سمجھنے کی کوشش کی کہ ﷲ ہم سے کیا کہ رہے ہیں۔

ﷲ کی محبت کا جواب محبت سے دیا؟

ﷲ ہم سب کو قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق دے۔
ہم اپنی مقدس کتاب میں غورو فکر بھی کریں.
آمین

ALLAH KI MUHABBAT


اپنا تبصرہ بھیجیں